آر ایس ایس کے ہاتھوں21معصوموں کاقتل۔مقتولین میں 11مسلم اور10ہندو شامل۔ رام لنگا ریڈی کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th May 2018, 8:20 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو7؍مئی (ایس او نیوز)  وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں سنگھ پریوار کی طرف سے 11مسلم اور10ہندوؤں کا قتل کیا گیا ہے۔

پریس کلب میں وزیرا علیٰ کے ساتھ منعقدہ پریس کانفرنس سے قبل بولتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ ریاست میں ہوئی قتل کی وارداتوں کے سلسلے میں بی جے پی کے لیڈر جھوٹا پروپگنڈہ کررہے ہیں۔ ذاتی معاملات میں ہونے والی قتل کی وارداتوں کو بھی ہندوؤں کا قتل بتایا جارہا ہے۔لیکن فرقہ وارانہ فسادات کے پس منظر میں سنگھ پریوار کی طرف سے انجام دی گئی قتل کی وارداتیں اس سے زیادہ ہیں۔

رام لنگا ریڈی نے کہا کہ’’ پی ایف آئی کی طرف سے تقریباً24ہندوؤں کو قتل کیے جانے کا پروپگنڈہ بی جے پی لیڈروں کی طرف سے کیا جارہا ہے۔ لیکن اگر اصل حقیقت دیکھیں تو پی ایف آئی اور دیگر مسلم شرپسندوں کی طرف سے 12افراد کو قتل کیاگیا ہے تو آر ایس ایس کی طرف سے 21افراد کا قتل کیاگیا ہے۔ اس طرح جھوٹی باتیں پھیلاکر بی جے پی کے لیڈر ساحلی علاقے میں ووٹ حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔‘‘

وزیر داخلہ نے جو تفصیل بتائی اس کے مطابق آر ایس ایس کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہندوؤں کے نام یوں ہیں: پرکاش کولائی (سورتکل)، کیشو شیٹی سورنجے (سورتکل)، ہریش پجاری (بنٹوال)، پروین پجاری (برہماور)، پرتاپ پجاری (منگلورو)، کلّپا ہنڈی باگ (پولیس آفیسر)، دھنیا شری (موڈی گیرے)، دانمّا(وجیا پور)، ایچ ایس گووندے گوڈا(بنگلورو)۔


اسی طرح آر ایس ایس کے ہاتھوں قتل ہونے والے مسلمانوں کے نام یوں ہیں: حسین سعد مودگل (ہبلی)، اسماعیل صاب (انّی گیری)، شاہ الحمید (مڈیکیری)، صفوان سومیشور(منگلورو)، مصفطیٰ (میسور) عبدالجلیل (منگلورو)، حنیف (اڈپی)، اشرف (بنٹوال)، عبدالبشیر(منگلورو)، ہوسف ماڈور (منگلورو)، مصطفیٰ ناصر (بنٹوال)۔

وزیر داخلہ کے مطابق پی ایف آئی اور دیگر مسلم شرپسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہندوؤں کے نام یوں ہیں: پرشانت پجاری (موڈبیدری)، ڈی کے کوٹپّا(مڈیکیری)، ایم راجو (میسور)، رمیش کوٹیان (منگلورو)، پروین پجاری (خوشال نگر) چرم پجاری (منگلورو)، وشواناتھ (شیموگہ)،شرتھ کمار (بنٹوال)، سنتوش (بنگلورو)پریش میستا(ہوناور)، دیپک راؤ (سورتکل)اور رودریش (بنگلورو) ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...