بنگلورو یونیورسٹی میں مندر کی تعمیر کے خلاف طلبہ کررہے ہیں تین دن سے احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2022, 2:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلورو یونیورسٹی کے طلباء نے الزام عائد کیا کہ حکمراں بی جے پی‘ کیمپس کے اندر گنیش مندر کی تعمیر کی اجازت دے کر یونیورسٹی کو زعفرانے کی کوشش کررہی ہے۔ طلباء اس تعمیر کے خلاف گزشتہ تین دنوں سے احتجاج کررہے ہیں۔

یہ مسئلہ اس وقت سنگین ہوگیا جب یونیورسٹی کے عہدیدار نے احتجاجی طلباء کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔ بنگلورو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ مندر تعمیر کرنے کا فیصلہ ان کے دور میں نہیں لیا گیا۔ یہ فیصلہ سابق میں کیا گیا اور اب تعمیری کام شروع ہوچکا ہے۔

 طلباء مندر کے معاملے پر احتجاج نہیں کرسکتے۔“ شیٹی نے طلباء کے احتجاج کے پس منظر میں مندر کی تعمیر روک دینے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم جب تعمیری کام جاری رہا تو وہ وہاں پہنچے اور انہوں نے کام رکوادیا۔

طلباء اور تنظیمیں بشمول نیجا ہوراٹاگاررا ویدیکے، پوسٹ گریجویشن اینڈ ریسرچ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے یونیورسٹی کے عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ اگر انہوں نے مندر کی تعمیر جاری رکھی تو وہ ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائیں گے۔ طلباء تنظیمیں‘ یونیورسٹی کی جائیداد کے تحفظ کی کوشش پر ان کے خلاف پولیس شکایت کے اندراج پر بھی برہم ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...