محکمہ ریلوے کی جانب سے ساحلی پٹی کے عوام کو خوش خبری : بنگلورو ٹوواسکو چلے گی ایکسپرس ٹرین

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th February 2020, 1:25 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:11؍فروری(ایس اؤ نیوز) ساؤتھ ویسٹرن ریلوے نے ساحلی پٹی کے عوام کی 13سال سے زیر التواتیزرابطہ والی ایکسپرس ٹرین کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عوام کی مانگ کے مطابق بنگلورو اور کاروار کے درمیان ٹرین سرویس جاری کی جارہی ہے جو سکلیشپور، سبرامنیا روڈگھاٹ لائن سے گزرے گی۔

ایس ڈبلیو آر نے چوطرفہ دباؤ کے چلتے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ایک نئی ٹرین     ’یشونت پور ۔ واسکو ڈی گاما ۔ یشونت پور‘ روزانہ بنگلورو سے نکلنے کے بعد سبرامنیا روڈ، پڈیل، سورتکل  اور کاروار (منگلورو بائی پاس کرتے ہوئے ) دوڑے گی۔ 10فروری 2020کو محکمہ کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق بہت جلد ٹرین چلنے کی تاریخ کی جانکاری دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ نئی ٹرین شام 45-06کو یشونت پور سے نکلے گی اور صبح 25-08کو کاروار اور 10بجے واسکو ڈی گاما پہنچے گی ۔ شام 40-04کو واسکو سے نکل کررات  31-08بجے کاروار پہنچ کر صبح 9بجے یشونت پور پہنچے گی۔ مجوزہ ٹرین یشونت پور سے نکل کر چکبلاپور،چنا پٹن ، ہاسن، سکلیشپور، سبرامنیا روڈ، پتور، سورتکل، اُڈپی ، کنداپور، بیندور، بھٹکل ، مرڈیشور ، کمٹہ ، انکولہ ، کاروارمیں رکے گی ۔ ٹرین میں تین جنرل کلاس، ایک 2ٹائر اور 3ٹائر اے سی کوچ،سات جنرل سکینڈ کلاس سلیپر کوچ ہونگے۔

محکمہ ریلوے نے پہلے سے جاری بنگلورو ۔ کنور۔ کاروار ایکسپرس ٹرین کو کنور اور کاروار کے لئے الگ الگ دوڑائیں تومنگلورو سمیت  ساحلی عوام نے اس کی سخت مزاحمت کرتےہوئے قطعی ماننے کو تیار نہیں تھے۔ کیونکہ اس طرح مشترکہ ٹرین کو الگ کرنے سے بھی سفری اوقات میں کوئی کمی نہیں ہورہی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...