بنگلورو: محض 3 سال میں جھکی پولیس رہائش گاہ کی عمارت، 32 خاندانوں کو محفوظ نکالاگیا

Source: S.O. News Service | Published on 18th October 2021, 12:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 18؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)بنگلورو میں پولیس کی رہائش کیلئے بنائی گئی عمارت صرف تین سالوں میں خستہ حالت میں پہنچ گئی ہے۔ صورتحال ایسی ہو گئی ہے کہ تہہ خانے میں کئی دراڑیں آ گئی ہیں اور عمارت نے ایک طرف جھکاؤ بھی شروع کر دیا ہے۔ اس کے بعد سات منزلہ عمارت میں رہنے والے 32 پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ انہیں نگر بھوی علاقے میں پولیس کی رہائش کے لیے دوسری عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔بنی مل کے علاقے میں بننے والی نئی عمارتوں نے لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کردیا ہے۔ صرف تین ہفتوں میں یہاں تین عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں جبکہ ایک عمارت جھکاؤ کی وجہ سے منہدم ہو گئی۔ یہ راحت کی بات ہے کہ ان عمارتوں کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی حادثہ نہیں ہوا۔بنگلور میں بننے والی نئی عمارتوں میں اس طرح کے خطرے کی ایک بڑی وجہ بارش کوبتایا جا رہا ہے۔ اس مہینے کے پہلے پندرہ روز میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق اس میں 155 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، جو پہلے پندرہ روز میں عام 73 ملی میٹر سے دگنی ہے۔برہت بنگلور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر گورو گپتا نے کہا کہ ہم نے 300 گھروں کی نشاندہی کی ہے، جن کو خطرات ہیں۔ ان گھروں کو مسمار کرنا ہے۔ اس کے لیے تمام زمینداروں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔