بنگلور نارتھ لوک سبھا حلقے میں کرشنا بائرے گوڈا کی زور دار انتخابی مہم،سیکولر امیدوار کی کامیابی کے لئے مسلمانوں کے علاوہ تمام طبقات متحد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2019, 10:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍اپریل(ایس او نیوز) بنگلورنارتھ لوک سبھا حلقے سیکولر محاذ کے اتحادی امیدوار ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کرشنا بائرے گوڈا اپنے حلقے میں زور دار انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ ہر جگہ عوام سے بہترین ردعمل مل رہا ہے۔ اس حلقے کے عوام بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمان کی کارکردگی سے پوری طرح ناراض ہیں۔ علاوہ ازیں کرشنا بائرے گوڈاکی شخصیت سے بے حد متاثر نظر آرہے ہیں۔ سیکولر نظریات کے لئے مشہور کرشنا بائرے گوڈا کے حق میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے سرکردہ قائدین سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا ، سابق وزیراعلیٰ سدرامیا ، وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی، نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور سمیت کئی لیڈروں نے تین چار مرحلوں میں انتخابی مہم چلائی ہے۔ علاوہ ازیں کانگریس اور جے ڈی ایس کارکنوں کے کئی مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوئے ہیں۔ بنگلور نارتھ لوک سبھا حلقے میں آنے والے اسمبلی حلقوں میں چونکہ کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین منتخب ہوئے ہیں، یہ تمام اراکین اسمبلی بھی کرشنا بائرے گوڈا کی کامیابی کے لئے دن رات جدوجہد میں مصروف ہیں۔ جس کے سبب اس مرتبہ بنگلورنارتھ لوک سبھا حلقے سے کرشنابائرے گوڈا کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کارکن بھی مشترکہ طورپر اپنے امیدوار کی کامیابی کے لئے مہم چلارہے ہیں۔ 

مسلمانوں کی مکمل حمایت: اس حلقے کے مسلمان مکمل طور پر کرشنابائرے گوڈا کی حمایت میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ اور ہر حال میں انہیں کامیاب بنانے کے لئے مسلسل جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کی انتخابی مہموں میں ہر جگہ مسلمانوں کے ساتھ دیگر طبقوں کے لوگوں کی اکثریت دیکھی جارہی ہے۔ کرشنا بائرے گوڈا لوک سبھا حلقے میں آنے والے تمام اسمبلی حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ اور کئی مقامات پر روڈ شو کے علاوہ انتخابی جلسے بھی منعق کئے ہیں۔ ہر جگہ عوام کی جانب سے ان کی حمایت کا اعلان کیا جارہاہے۔ کرشنا بائرے گوڈا تمام طبقات کے ساتھ مسلمانوں میں بھی بے حد مقبول ہیں۔ لوگ اپنے ہر دلعزیز لیڈر کی حمایت میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ ٹکٹ ملنے کے بعد انہوں نے امیر شریعت مولانا صغیر احمد خان رشادی سے ملاقات کرکے دعا بھی لیں۔ 

ذمہ داران مساجد کا اتحاد: اس حلقے کے مساجد کے ذمہ داروں نے متحد ہوکر سیکولر لیڈر کرشنا بائرے گوڈا کو کامیاب بنانے کا عہد کیا ہے۔ ساتھ ہی ملی فریضہ سمجھ کر ہر جگہ ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کی مہم کا آغاز بھی کردیا ہے۔ ذمہ داران مساجد کے ذریعے پولنگ شرح میں اضافے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، تاکہ پولنگ کے دن مسلم مردو خواتین پولنگ بوتھ پہنچ کر حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے ذریعے اپنے جمہوری فریضے کو ادا کریں۔ جس کے لئے ووٹ کی شرعی حیثیت سے متعلق بیداری پیدا کی جارہی ہے۔ اور خطبات جمعہ کے ذریعے اس خصوص میں مسلمانوں کو بیدار کیا جارہاہے۔ مسلمانوں کے اس بے مثال اتحاد کا اثر بنگلور نارتھ کے ساتھ پڑوسی حلقوں پر بھی مرتب ہورہاہے۔ جس سے پڑوسی حلقوں میں بھی سیکولر اتحاد کے امیدواروں کو فائدہ پہنچ رہاہے۔ 

کرشنا بائرے گوڈا نے بحیثیت ریاستی وزیر زراعت اور دیہی ترقیات وپنچایت راج کسانوں کی فلاح وبہبود کے علاوہ ان کے مسائل کی یکسوئی کے لئے جدوجہد کی ہے، اور دیہی علاقوں کی ترقی وخوشحالی میں اہم رول ادا کیا ہے۔اسی طرح بیاٹرائن پورہ اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ ہمیشہ مسلمانوں کے ہمدرد اور خیر خواہ رہے ہیں۔ جس کا اثر لوک سبھا انتخابات میں یقینی طور پر نظر آرہاہے۔ اس حلقے میں وکلیگا اور دیگر طبقات کے علاوہ مسلمانوں کی حمایت سے ان کا پارلیمان میں داخلہ یقینی نظر آرہاہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...