مسلم متحدہ محاذ، جماعت اسلامی ہند اور کئی تنظیموں کے ایک نمائندہ وفدکا سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا سے ملاقات اور شہریت ترمیمی بل   کی مخالفت اور دستور کے تحفظ میں تعاون کرنے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th December 2019, 9:40 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:08؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) مسلم متحدہ محاذ، جما عت اسلامی ہند، سدبھاؤ نا منچ بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک، ایف ڈی سی اے، ایس آئی او، اے پی سی آر  اور مومنٹ فار جسٹس جیسے ہم خیال تنظیموں کی قیادت میں مسلم نمائندوں کا ایک وفد 7 / دسمبر 2019  ء  بروز سنیچر، سابق وزیر اعظم شری ایچ ڈی دیوے گوڈا سے ملاقات کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات پر تبادلۂ خیال کیا۔

بات چیت کے دوران وفد نے رواں پارلیمانی اجلاس میں بحث کا موضوع بنے شہریت ترمیمی بل مسودہ کے متعلق اپنے خدشات اور تشویش کا اظہار کیا۔ وفد نے بتایاکہ شہریت بل کا مسودہ ہمارے ملک کے دستور اور سکیولر روایت کے خلاف ہے، عوام کو مذہبی تفریق کی بنیاد پر ملکی شہریت دی جاتی ہے تو وہ دراصل دستور کی دفعہ 14  اور بین الاقوامی حقوق انسانی کے معاہدوں کی خلاف ورزی ہو گی۔ وفد نے شبہ جتایا کہ متعلقہ بل کے پس پردہ سیاسی مقاصد کارفرما ہیں، اس سے فرقہ پرستی کو بڑھاوا  دینے اور مسلمانوں کو بلی کا بکرہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اس کو ایک سیاسی حربہ قرار دیا۔ متعلقہ بل کے مسودے میں کئی طرح کی خامیاں اور کمیاں موجود ہیں۔ ملک کی ابتر معاشی حالت اور عام شہریوں کو درپیش بنیادی سنگین مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے طور پر ترمیمی بل کو پیش کئے جانےکی بات کہی۔ وہیں سابق وزیر اعظم سری دیوے گوڈا سے درخواست  کی گئی کہ وہ پارلیمنٹ میں متعلقہ بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی او ر بھائی چارگی کے ماحول کو بچائے رکھنے، انصاف اور قانون کی بالاتری کو بر قرار رکھنے، دستوری اقدار کی حفاظت کے لئے تعاون کرنے کی وفد نے گزارش کی۔ اور پارلیمنٹ کے روان اجلاس میں بل کی مخالفت میں اپنا موقف درج کرانے کے علاوہ انسانی حقوق، عدل و انصاف کی خاطر اور ملک کو بچانے کے لئے فسطائیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک عوامی تحریک کی قیادت کرنے کی گزارش کی گئی۔

  اس موقع پر سابق وزیر اعظم سری دیوے گوڈا نے فسطائیت کے متعلق اپنے تجربات کو بیان کیا اور وفد کی گزارشات پر توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے امیر حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بلگامی، ایف ڈی سی اے کے موظف آئی پی ایس افسر فیروز پاشاہ، محمد بشارت، جمعیۃ اہل حدیث کے مولانا اعجاز احمد ندوی، BIE کے سکریٹری ریاض احمد رون، مومنٹ  فار جسٹس اور ایس آئی او کے نمائندے بھی شامل تھے۔  

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...