ریاست میں ربیع کا موسم زوروں پر : ساحل اور اندرونی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے امکانات
بنگلورو:18؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ریاست میں ربیع کا موسم شروع ہوتےہی جنوبی اندرونی اور ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش برس رہی ہے۔ بحرہ عرب میں ہوائی دباؤ کم ہونے کی وجہ سے اگلے تین دنوں تک زوردار بارش ہونے کی محکمہ موسمیات نے جانکاری دی ہے۔
جنوبی اندرونی علاقے سے تلنگانہ کے کچھ علاقوں میں سوکھی ہوائیں دیکھی گئی ہیں۔ بدلے ہوئے موسم کی وجہ سے متعلقہ علاقوں میں تین دن مسلسل بارش برسنے کےامکانات ظاہر کئے گئےہیں۔ اکتوبر 18سے لے کر 22تک ساحلی پٹی کے دکشن کنڑا، اترکنڑا، اُڈپی ، جنوبی اندرونی علاقے کے بنگلورو رورل ، چامراج نگر، ہاسن، چک منگلورو ، کورگ، شیموگہ اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اکتوبر 19سے 21تک بیلگام، بیدر، دھارواڑ، گدگ ، ہاویری ، کلبرگی ، کوپل اضلاع میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ منڈیا کے نیلگیری میں 84 ملی میٹر، چکبلاپور کے تمنپلی میں 58م م ، کوڈگی میں 38م م ، ایڈومیں 36م م، کنداپور ، انکولہ ، کروتی ، بیلگام ، مڈکیری ، چک منگلورو، پیریا پٹن، چامراج نگر ، کے آر پیٹ، بیلور میں 10ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
سا حلی پٹی پر اکتوبر 19اور20کو آرینج الرٹ جاری کیاگیا ہے۔ الرٹ کےمطابق ساحل کے کچھ مقامات پر 115سے 204ملی میٹر بارش ہونے کی جانکاری دی ہے۔ بحرہ عرب میں فی گھنٹہ 45-50تیز رفتار ہوائیں چل رہی ہیں ،جو 65کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہیں۔ لہریں طوفانی موڑلینےکا خدشہ ہونےکی وجہ سےماہی گیروں کو سمندر میں نہ اترنے کی محکمہ موسمیات نے تاکید کی ہے۔