تعلیمی ، تدریسی معیار خستہ : نصابی نظر ثانی کے طوفان میں تعلیمی ترقی تنزلی کا شکار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th June 2022, 10:59 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو:12؍ جون   (ایس اؤ نیوز) ایک طرف نصابی کتب پر نظر ثانی کو لے کر بہت بڑا طوفان کھڑا ہواہے تو دوسری طرف بہت ہی خاموشی کےساتھ  ’ قومی کارکردگی سروے-2021 ‘(این اے ایس ) کی رپورٹ میں شامل ریاستی اسکولی بچوں کا تعلیمی معیار ، اعداد و شمارات پتہ دے رہے ہیں کہ پورا تعلیمی نظام ہی تنزلی کا شکار ہے۔ تعلیم دینے والے اساتذہ بھی سیکھنےسے دور رہنےکی تصویر پیش کررہی ہے۔

کووڈ کی وجہ سے تعلیمی میدان پر ’صفر‘ چھایا ہواہے۔ کووڈ کے دوران اسکولوں کا منہ تک نہ دیکھے، طبعی کلاسوں کے بجائے آن لائن کلاسوں میں شامل ہوئے بچوں کا تعلیمی معیار کس حد تک گرگیا ہے اس کا اندازا واٹس ایپ پر فارورڈہونےو الے بےتکے پیغامات سے کیا جاسکتاہے۔ تعلیمی میدان میں تھوڑی سی سرگرمی نظر آہی رہی تھی کہ ’کیا پڑھایا جائے ‘ اور ’کیا نہ پڑھایا  جائے ‘ پر گرما گرم بحث شروع ہوچکی ہے۔

مرکزی تعلیمی محکمہ کی جانب سے  سوم، پنجم ، ہشتم اور دہم جماعتوں کے طلبا کےلئے نومبر 2021میں سال 2020-21کا تعلیمی سروے کیا تھا جس کاحال ہی میں اجراء کیا ہے۔ نمونےکے سروےمیں ریاست کے منتخب 7210اسکول، 31875اساتذہ ، 2،11،705طلبا شریک ہوئے۔ رپورٹ میں بچوں کے سیکھنےکا معیار، تعلیمی اور اساتذہ کا تدریسی معیار، کووڈ سے مرتب ہونے والے اثرات کو دیکھیں تو حیرت ہوتی ہے۔

دسویں میں زیر تعلیم آدھے سے زیادہ بچوں کو انگریزی میں ضدیں لکھنا نہیں آتا، ساتویں کےبچوں کو تغذیہ کا اصل تصور اور چوتھی کے بچوں کو  جنگلی جانوروں کی شناخت ہی نہیں ہے۔ یہ معلومات ’ریاستی کارکردگی سروے -2018‘کی رپورٹ سے معلوم ہوئی ہے۔یہ سروے  ریاستی تعلیمات عامہ محکمہ کےماتحت ’کرناٹکا اسکولی معیار کی قدر اور وصولی پریشد (کے ایس کیو اے اے سی )نے کیا تھا۔

اس سے بھی دس برس قبل ہوئے (2018)سروے میں 45فی صد بچوں کو ریاضی کے مضمون کا نظام کا ہی پتہ نہیں تھا۔ 33فی صد بچے پہلی جماعت کی کتاب تک پڑھنا نہیں جانتےتھے۔ تعلیمی معیار بنیادی سہولیات کی دستیابی ، استعمال اور طلبا کے تدریسی اشیاء سے منسلک ہے۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ ریاستی حکومت نے  گذشتہ پانچ برسوں میں ان کی پیمائش کرتےہوئے سدھارلانےکی کوشش ہی نہیں کی ہے۔

سال 2019-20,2020-21,2021-22میں کے ایس کیو اے اے سی نے کوئی سروے نہیں کیا ہے۔ سروے کےلئے سال 2019-20میں ریاستی حکومت نے کےایس کیو اے اے سی کو 10کروڑروپیوں کی امداد منظور کی تھی ۔ اسی سال مرکزی حکومت ’قومی کارکردگی سروے ‘ کا منصوبہ عملی سطح پر جاری کرنےکی وجہ سے ریاستی سطح کا سروے نہیں کیاگیا تھا۔ لیکن اس سال سروے کےلئے منظور کی گئی امداد کسی اور مقصد کےلئے استعمال کی گئی ہے۔ کووڈ کی وجہ سے دوسال اسکول نہ چلنےکے بہانے حکومت نے بھی بچوں کے تعلیمی معیار کا سروے نہیں کرایا۔

طلبا کی کارکردگی رپورٹ کا مکمل حقائق کی بنیاد پر مطالعہ کریں گے تو اسکولوں میں بچے کیاکچھ سیکھ رہےہیں پتہ چلتاہے۔ سروے میں 4سے 10ویں جماعت تک کے سرکاری اور امدادی اسکولوں کے بچوں کا معیار کثیر الجواب سوالنامے کے ذریعے تجزیہ کیا جاتا ہے۔ بچوں کی طرف سے دئیے گئےجوابات کی بنیاد پر ریاستی تعلیمی نظام کس سطح پر ہے معلوم کیاجاتاہے۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہم تعلیمی نظام کی خامی اور کمی کا تجزیہ کرتےہیں تو پتہ چلتاہے کہ 10ویں میں طلبا کے نتائج کم ہونا، اول سے نویں جماعت تک فیل نہیں کئے جانے کی پالیسی ہی اہم وجہ ہے۔ بچوں کےذہنوں میں یہ بات بیٹھ چکی ہے کہ ہم ہر حال میں پاس ہوجاتےہیں تو پڑھائی اتنی سنجیدگی سے نہیں ہوتی ۔ پرائمری اسکولوں میں بچے پڑھنے ، لکھنے اور حساب کرنے کے اہل نہیں ہیں۔9ویں کے بچوں کو  حروف  تہجی ، جمع   نفی کا حساب تک بتا نا پڑتاہے۔

ریاست میں بنیادی سہولیات کی کمی ہونے سےکئی سرکاری اسکول وینٹی لیٹر پر ہے، کرناٹک کے ہر بجٹ میں ہزاروں کروڑ روپئے تعلیم کےلئے مختص کئےجانے کا اعلان کیاجاتاہے۔ اسکولوں میں پینےکا پانی ، ٹائلیٹ، بہترین تدریسی نظام، بنیادی سہولیات کی کمی ہونے پر منظور کئے جانےوالی رقم آخر کہاں گئی ؟ اس سلسلےمیں سنجیدگی سے غورکرنےکی ضرورت ہے۔

تعلیمی معیار کو جانچنےکےلئے رواں سال سروے :رواں سال (2022-23)ریاستی سطح پر کارکردگی کا سروے کرنے کی پیش کش ایس ایس کے کے ذریعے مرکزی تعلیمی محکمہ کی منصوبہ جات کمیٹی (پی اے بی )کو کے ایس کیو اے اے سی نے ارسال کی ہے۔ سال 2021میں 3،5،8،اور10کے بچوں کا سروے کیاگیا تھاتو رواں سال کل سرکاری اسکولوں میں سے 10فی صد یعنی قریب 4700اسکولوں میں 4،6،7،اور 9نویں جماعت میں زیر تعلیم1.81کروڑبچوں کا سروےمرکز سے ملنے وال امداد  1.89 کروڑ روپیوں  کے خرچ سے کئےجانےکی بات کہی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...