کنٹنمنٹ زون علاقوں کو چھوڑ کر کرناٹک کے دیگر علاقوں میں کل منگل سے لاک ڈاون میں چھوٹ؛ بس، آٹو اور دکانوں کو کھولنے کی اجازت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th May 2020, 5:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 18/مئی (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈی یورپا نے پیر کو  ریاست بھر میں  کورونا لاک ڈاون میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ بھی بتایا ہے کہ  جن علاقوں کو کورونا کے  کنٹنمنٹ زون میں رکھا گیا ہے وہاں کسی طرح کی کوئی چھوٹ نہیں ہوگی اور وہاں لاک ڈاون میں سختی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔

چونکہ بھٹکل   کنٹنمنٹ زون میں ہے، اس لحاظ سے بھٹکل میں لاک ڈاون پر سختی قائم رہے گی اور بھٹکل میں کسی طرح کی کوئی چھوٹ نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ یڈی یورپا کے مطابق کل منگل سے   ریاست کے دیگر علاقوں میں   بس سروس، آٹو، ٹیکسی سروس اپنی خدمات پر واپس بحال ہوں گی۔ یڈی یورپا نے بتایا کہ  MTC, KSRTC, NEKRTC اور  NWKRTC بس سروس بھی کل منگل سے بحال کی جارہی ہے، مگر یہ بس سروس کنٹنمنٹ زون  پر نہیں دوڑیں گی، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر بس پر 30 سے زائد مسافر سوار  نہیں ہوسکیں گے اور کسی بھی بس کا کرایہ معمول کے چارجس سے زیادہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تیس مسافروں کے ساتھ بس سروس شروع کرنے پر جو بھی نقصان ہوگا اُسے ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ مزید بتایا کہ آٹو رکشہ   اور ٹیکسی پر ایک ڈرائیور اور دو مسافروں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی، جبکہ میکسی کیب میں ایک ڈرائیوراور تین مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت ہوگی۔

صبح 7 سے 9 بجے تک اور شام کو 5سے شام 7 تک تمام پارک کھلے رہیں گے۔ اسی طرح  دکانیں اور سلون بھی کل سے کھلیں گی مگر شاپنگ مالس اور سینما تھیٹر ہنوز بند ہی رہیں گے۔

یڈی یورپا نے اس بات کابھی اعلان کیا ہے کہ  اتوار کو لاک ڈاون میں  کسی بھی طرح کی کوئی راحت  نہیں رہے گی اور ہر اتوار کو لاک ڈاون رہے گا، اتوار کو عوامی چہل پہل پر بھی مکمل طور پر پابندی  رہے گی۔ اسی طرح ہرروز شام سات بجے سے صبح سات بجے تک پہلے جیسا لاک ڈاون جاری رہے گا۔ جس کے چلتے پبلک ٹرانسپورٹ سروس بھی بند رہے گی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ریاست میں کل سے ٹرین سروس بھی بحال کی جارہی ہے مگر یہ ٹرین  31مئی تک صرف ریاست کے اندر ہی  چلے گی، ریاست کے باہر ٹرینوں کو جانے یا دیگر ریاست سے کرناٹک کے اندر ٹرین کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ ماسک پہن کر گھروں سے باہر نکلے ، بغیر ماسک باہر نکلنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اپنے خطاب میں بھٹکل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ  سرکار کنٹینمنٹ زون پر اپنی پوری توجہ مرکوز کررہی ہےاور کورونا وباء کو قابو میں کرنے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، البتہ حالات کے پیش نظر کنٹیمنٹ زون والے علاقوں میں بھی آہستہ آہستہ راحت دی  جائے گی۔ انہوں نے بھٹکل کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورے ضلع اُترکنڑا میں بھٹکل کنٹیمنٹ زون میں ہے جہاں سخت نگرانی رکھی جارہی ہے، جبکہ ضلع کے دیگر تعلقہ جات کنٹمنٹ زون  سے باہر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔