بنگلورو: تعمیری کام سے میٹروپلرکی بنیادکونقصان پہنچنے کاخدشہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2021, 11:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍دسمبر(ایس او  نیوز)السور کے میٹرو اسٹیشن سے قریب موجود میٹرو پلر کے بازو بی بی ایم پی کی جانب سے جاری برساتی نالے کے تعمیری کاموں کی وجہ سے پلر کی بنیاد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،جس سے عوام میں ڈر وخوف کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔السور میٹرو اسٹیشن کے بازو موجود برساتی نالے کی ریٹرنگ وال گھس گئی ہے جس سے میٹرو پلر کی بنیاد کو نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں۔ برساتی نالے کا مرمتی کام شروع کیا گیا ہے،مٹی کے کھسکنے سے پلر کی بنیاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں میٹرو کے افسروں کو اطلاع دینے پر بی ایم آر سی ایل کے مینیجنگ ڈائرکٹر انجم پرویز نے خود موقع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد فوری حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کے لئے افسروں کو ہدایت دی۔اس کے علاوہ السور میٹرو اسٹیشن سے اندرا نگر اسٹیشن کے درمیان میٹرو ریل کی رفتارفی گھنٹہ 35کلو میٹر سے کم کر کے25کلو میٹر کر نے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں بی ایم آر سی ایل افسروں نے بتا یا کہ اس میٹرو پلر کو کسی طرح کوئی نقصان نہیں ہے اس سلسلہ میں انہوں نے بی بی ایم پی کی جانب سے غیر سائنٹفک طریقہ سے کام شروع کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...