بنگلورو: کورونا مریضوں کے بیڈبلاکنگ گھپلے میں بی جے پی رکن اسمبلی ستیش ریڈی کے خاص الخاص سمیت تین ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th June 2021, 8:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:18؍جون(ایس اؤ نیوز) بیڈ بلاکنگ گھپلہ کو لے کر بومن ہلی حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ستیش ریڈی کے خاص الخاص بابو سمیت روہیت اور نیتراوتی  کے خلاف سی سی بی پولس نے شہر کے ایک ویں اے سی ایم اے کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 150صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل  میں ملزمان  پر الزام ہے کہ وہ کورونا مریضوں کےلئے مختص اسپتالوں کے بیڈ بلاک کرکے غیرقانونی طورپر فروخت کیا کرتے تھے۔چارج شیٹ کے مطابق پولس کو اس سلسلےمیں ثبوت دستیاب ہوئے ہیں اور گوگل پے نیز فون پے کے ذریعے رقم منتقل ہوئی ہے،  چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریضوں سے 18ہزار، 20ہزار اور 25ہزار روپئے  لی گئی تھی۔

جانچ سے پتہ چلا ہےکہ جو کوئی رقم ادا کرتاتھا اس کو بابو ، وار۔ روم سے رابطہ کرتےہوئے بیڈ فراہم کیا کرتاتھا۔  مزید  ایک معاملےمیں چند اسپتالوں کے متعلق 8افراد کے خلاف جانچ جاری ہے۔

یاد رہے کہ بیڈ بلاکنگ معاملے کو عوامی سطح پر لانے کے دوران  رکن پارلیمان تیجسوی سوریا  ، وار ۔روم پہنچ کر وہاں کام کرنےو الے عملے میں سے مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا ہی نام پیش کیا تھا اور  معاملے کو لے کر فرقہ وارانہ رنگ دینےکی کوشش پر عوامی سطح پر کافی کڑی تنقید کی گئی تھی۔ لیکن حیرت انگیز طور پر پانسہ اُلٹا پڑ گیا اور  پولس کی جانچ میں  بی جے پی کے کارکنان ہی بیڈ بلاکنگ دھندےمیں ملوث ہونے کی بات سامنے آئی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔