آئی پی ایل2020: ناممکن کو ایک بار پھر ڈیویلیرس نے بنایا ممکن، بنگلورو 7 وکٹ سے فتحیاب

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2020, 8:33 PM | اسپورٹس |

دبئی،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور اے بی ڈیویلئرس کی جارحانہ 55 رن کی اننگز کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو نے راجستھان رائلز کو آج 7 وکٹ سے شکست دے کر 9 میچوں میں چھٹی جیت حاصل کرلی۔ راجستھان نے کپتان اسٹیون اسمتھ (57) کی شاندار نصف سنچری کی عمدہ اننگز کے دوران 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 177 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن آخر کے اووروں میں ڈیویلیرس کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت یہ اسکور چھوٹا ثابت ہو گیا۔ بنگلورو نے 19.4 میں تین وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ مین آف دی میچ ڈیویلیرس نے صرف 22 گیندوں پر ایک چوکے اور 6 چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈی ویلیرس نے چھکا لگا کر ہی میچ کو اپنی ٹیم کے نام کیا۔

بنگلورو کو آخری دو اوور میں جیت کے لئے 35 رن کی ضرورت تھی اور ڈی ویلیرس کے میدان پر رہتے ٹیم کی امیدیں برقرار تھیں۔ ڈی ویلیرس نے 19 ویں اوور میں بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز جے دیو انادکٹ کی پہلی تین گیندوں پر چھکے لگائے۔ گرکیرت سنگھ نے پانچویں گیند پر ایک چوکا لگایا۔اس اوور میں 25 رنز گئے اور بنگلور کے لئے ہدف آسان ہوگیا۔

ڈی ویلیرس نے آخری اوور میں جوفرا آرچر کی چوتھی بال پر لمبا چھکا لگا کر میچ نمٹا دیا ۔ اس سے قبل ڈی ویلیرس نے اپنی نصف سنچری ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔ ڈی ویلیرس نے حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے 25 یا اس سے کم گیندوں میں سب سے زیادہ 12 نصف سنچری بنانے کے ریکارڈ کی بھی برابری کی۔ ڈی ویلیرس کے ساتھ گرکیرت 17 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 77 رنز کی میچ جیتنے والی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی۔

بنگلورو کی جانب سے سلامی بلے باز دیودت پڈیکل نے 37 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 35 رنز ، آرون فنچ نے 11 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے اور کپتان وراٹ کوہلی نے 32 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ وراٹ کا وکٹ 14 ویں اوور میں 102 کے اسکور پر گرا لیکن اس کے بعد ڈیویلیرس نے اپنے دم پر ٹیم کو جیت دلائی۔

اس سے قبل راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان اسمتھ کی 36 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنی 57 رن کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلور کو چیلنجنگ ہدف دیا تھا۔ راجستھان کو اچھی شروعات بین اسٹوکس اور رابن اتھپا نے دلائی اور دونوں بلے بازوں کے مابین پہلے وکٹ کے لئے 50 رنز کی شراکت ہوئی۔ اسٹوکس کرس ڈی مورس کی گیند پر اے بی ڈیویلیرس کو کیچ دے بیٹھے اور 19 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے انہوں نے صرف 15 رنز بنا ئے۔

اسٹوکس کے آؤٹ ہونے کے بعد اتھپا زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹھہر سکے اور لیگ اسپنر یجویندر چہل نے آرون فنچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ اتھپا نے 22 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔سنجو سیمسن چھ گیندوں کی اپنی اننگز میں ایک چھکالگاکر صرف نو رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

شہباز احمد نے باونڈری پر اسمتھ کا بہترین کیچ پکڑ ان کا شاندار وکٹ لیا۔ راجستھان کی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر نے 25 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 24 ، راہل تیوتیا نے 11 گیندوں میں ایک چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 19 رنز بنائے ، جبکہ جوفرا آرچر 2 رنز بناکر راجستھان کی اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلور کے لئے کرس مورس سب سے کامیاب گیندبازرہے۔ انہوں نے چار اوورز میں 26 رن دے کر چار وکٹ چہل نے 34 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...