بنگلورو کے بیڈ بلاک گھپلے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی ملوث : ایم پی تیجسوی سوریہ کے ساتھ وار روم پہنچے ایم ایل اے ستیش ریڈی  پر الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th May 2021, 5:53 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو:6؍ مئی (ایس اؤ نیوز) مسلمانوں کو نشانہ بنانے  اورمذہبی منافرت پھیلانے میں ماہر سمجھے جانے والے  بی جے پی کے  رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ نے  بی بی ایم پی کے بیڈ بلاک دھندے کا پردہ فاش کرنے کا جس طمطراق کے ساتھ دعویٰ کیا تھا ،  اب اس گھپلے میں ان کے ساتھ موجود بی جے پی کے رکن اسمبلی ہی ملوث ہونے کا پتہ چلاہے۔

منگل کو بی جےپی ایم پی تیجسوی سوریہ نے  بنگلورو سے تعلق رکھنے والے  بی جے پی کے رکن اسمبلی ستیش ریڈی سمیت دیگر دو بی جےپی ایم ایل اے کے ساتھ بی بی ایم پی جنوبی علاقے کے وار روم کا دورہ کرتےہوئے وہاں جاری بیڈ بلاک گھپلے کو ظاہر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تعجب  کی بات یہ ہے کہ تیجسوی کا ساتھ دیتےہوئے میڈیا میں بڑی بڑی باتیں کرنےو الے بی جے پی کے ایم ایل اے ستیش ریڈی ہی اس وار روم گھپلے میں ملوث ہونے کا پتہ چلاہے۔ ستیش ریڈی بی بی ایم پی کے وار روم میں اپنے حمایتیوں اور ایجنٹوں کو نامزد کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بیڈ کاانتظام کئے جانے کی بات معلوم ہوئی ہے۔ اسی معاملے کو لے کر ایک ہی طبقے کے 17افراد کو برخاست کئے جانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

ریاست کے معروف کنڑا روزنامہ  کی فرنٹ صفحہ پر شائع  پورٹ کے مطابق بنگلورو بومن ہلی کے رکن اسمبلی ستیش ریڈی (بی جے پی )وار روم کے ذریعے بیڈوں کی تقسیم کاری میں شفافیت برقرار رکھنے میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔ستیش ریڈی  پرائیویٹ اسپتالوں میں آئی سی یو اور وینٹی لیٹر خالی ہوتےہی اپنے ایجنٹوں کے ذریعے جانکاری لے کر الگ الگ ناموں سے ان بستروں کو ریزرو کراتے ہوئے  اپنے چاہنے والوں میں تقسیم کرتے تھے۔ اسی بات کو لےکر بی بی ایم پی کے افسران اور وار روم عملہ اعتراض جتایا کرتاتھا، اس سلسلےمیں ایک  دو مرتبے جھگڑے بھی ہوئے تھے۔ اعلیٰ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بومن ہلی بی بی ایم پی وار روم میں 80فی صد بستر ایم ایل اے کے حمایتیوں نے ہی ریزرو کرتےہوئے غلط استعمال کئے جانے کا پردہ فاش ہواہے۔

اس تعلق سے بی جے پی کے ایم ایل اے ستیش ریڈی نے وضاحت کرتےہوئے کہاہےکہ وار روم میں میرے حمایتی بیٹھ کر بیڈوں کو بلاک کرنے والے الزام میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ تعاون مرکز سے جب کبھی کوئی امداد نہیں ملتی تو لوگ مجھے یا میرے دفتر سے رابطہ کرتےہوئے متاثرین کے لئے بیڈ فراہم کرنے کی درخواست کرتےتھے ۔ستیش ریڈی کا کہنا ہے کہ  میرا عملہ وارروم پہنچ کر ترجیحات کی بنیاد پر بستر فراہم کرنے کی بات کہی ہے۔ وار روم میں ہی بیٹھ کر بیڈ بلاک کرنے والی بات پوری طرح جھوٹ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔