پولس محکمہ کا بھگواکرن برداشت نہیں کریں گے : نائب وزیراعلیٰ شیوکمار کا پولس افسرا ن کو انتباہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th May 2023, 2:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:23؍ مئی (ایس اؤ نیوز ) کیا پولس محکمہ کو بھگوا کرن کرنے چلے ہیں؟ ہماری حکومت میں اس کےلئے کوئی موقع نہیں ہوگا۔ منگلورو ، وجئےپورا، باگلکوٹ میں تم لوگ بھگوا کپڑے پہن کر محکمہ کی ہتک کیا جانا ہمیں پتہ ہے ، ویسے اس میٹنگ کےلئے بھی بھگواشال پہن کر آسکتے تھے۔ اگر ملک کا احترام کرتے ہیں تو قومی ترنگا لے کر کام کرسکتے تھے۔ ہماری حکومت پولس محکمہ کو بھگواکرن کرنے نہیں دے گی۔ نومنتخب نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں بنگلورو میں  محکمہ پولس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں اعلیٰ پولس افسران کو آڑے ہاتھوں لیتےہوئے انہیں انصاف کےساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔

نائب وزیر اعلیٰ نے میٹنگ میں  محکمہ کی بدتر کارکردگی پر ناراضگی اور بیزارگی کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ   پی ایس آئی عہدوں کی غیر قانونی بھرتی میں ایک اے ڈی جی پی OMRپیپر میں ترمیم کرتا ہے تو سمجھ لیجئے محکمہ کس حد تک بدنظمی کا شکار ہوگیا ہے۔ پریس کانفرنس کے ذریعے معاملے کو عوام کے سامنے پیش کرنے والے پریانک کھرگے کو بہت ہراساں کیاگیا ؟پورے ملک میں کرناٹکا کے محکمہ پولس بہت مشہور تھا۔ اس عزت، احترام کو تم نے برباد کیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ عوام نے ہمیں بڑی امیدوں کے ساتھ ایک بڑے بدلاؤ کے لئے منتخب کیا ہے اور اعتماد کیا ہے۔ یہ کام محکمہ پولس سے ہی شروع ہونا چاہئے، ہماری حکومت کے ذریعے عوام کو پیغام جائے کہ تبدیلی ہورہی ہے۔ آپ لوگوں سے ہمیں ایک پیسہ کی ضرورت نہیں ہےاور تمہیں کسی اور کو پیسہ دینےکی ضرورت بھی نہیں ہے۔ عوام کو تکلیف نہ ہو، پریشان نہ ہوں ایسا کام کریں تو کافی ہے۔ اس سے پہلے آپ نے جس طرح کا سلوک اپنایا ہے وہ ہماری حکومت میں نہیں چلے گا۔

نائب وزیر اعلیٰ شیوکمار نے کہاکہ ریاست میں جب پے سی ایم مہم چلی تھی تو اس وقت میرے اور سدرامیا جی کے ساتھ آپ نے کیسا برتاؤ کیا ہے ہمیں پتہ ہے۔ ہم پر کئی کیس درج کئے، ہماری کارکنان پر جھوٹے ہزاروں کیس درج کئے گئے۔ جب مجھے اور سدرامیا کو ہی تم نے نہیں چھوڑا تو پھر عام عوام کو چھوڑیں گے ؟ ۔

شیوکمار نے سختی برتتنے ہوئےکہاکہ سدرامیا کو ٹیپو سلطان کی طرح مارڈالنے کا بیان دیتےہوئے قتل کی اپیل کرنے والے کے خلاف تم نے کیوں کیس درج نہیں کیا ؟ کیا وہ جرم نہیں تھا؟ تم نےکیاکیا ہے اس کے سبھی ثبوت ہمارے پاس ہیں، ہم سب واچ کررہے ہیں۔ ہم چاہتےہیں کہ تم خود بدلو، اپنے رویے کو بدلو، ورنہ تمہیں ہی بدلا جائے گا۔ ہم نفرت و دشمنی نہیں کریں گے اور نہ ہمیں اس پر یقین ہے۔ پرانی باتوں کو بھول جاؤ، تبدیلی کے راستے پر چلو، نئے طورپر کام کی شروعات کرو، عوامی اعتماد کی حفاظت کرو، ایمانداری کے ساتھ کام کریں گے تو ہم تمہارےساتھ ہیں۔ عوام حکومت پر اعتماد کرتی ہے اس کو باقی رکھیں۔ محکمہ پولس کی کارکردگی سے عوام میں یہ واضح پیغام جائے کہ اسی حکومت کے ذریعے تبدیلی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔