بنگلورو :امسال سے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے لئے ہونگے 'پبلک امتحانات' - ریاستی حکومت کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th December 2022, 5:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 14/ دسمبر (ایس او نیوز) حکومت کرناٹکا کے محکمہ تعلیمات عامہ کی طرف سے جاری کیے گئے احکام  کے مطابق ریاست کے اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے لئے بھی 'سالانہ پبلک امتحانات' ہونگے ۔  اسی تعلیمی سال 2022-23 سے اس حکم کا اطلاق ان تمام اسکولوں میں جہاں پر ہوگا جہاں پر ریاستی نصاب جاری ہے ۔

    بتایا گیا ہے کہ ریاستی نصاب والے اسکولوں میں بچوں کے تعلیمی استعداد بڑھانے اور درس و تدریس کے لحاظ سے ان اسکولوں کی مجموعی صورتحال پر نظر رکھنے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    محکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے اسکولوں کو بھیجے گئے سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی تعلیمی ترقی کا جائزہ لینے اور اس کی قدرپیمائی کے لئے مناسب اقدامات کیے جائیں اور اسکول کی سطح پر امتحانات منعقد کرنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ ریاستی حکومت نے امتحانات اور اس سے متعلقہ اخراجات کا بوجھ طلبہ نہ ڈالتے ہوئے اسے امتحانات منعقد کرنے والے سرکاری بورڈ کو ہی برداشت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ 
    سرکاری حکم نامہ کے مطابق پانچویں جماعت کے  امتحان کے امتحانی مرکز  کے لئے ایک مرکز میں کم از کم 25 اور آٹھویں جماعت کے امتحانی مرکز کے لئے کم از کم 50 طلبہ دستیاب رہنے چاہئیں ، ورنہ انہیں دوسرے قریبی اسکول کے مرکز میں شامل کیا جائے گا ۔  
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔