بندیل کھنڈ: پہلے سوکھا اور اب بے موسم کی بارش سے پریشان کسان کررہے ہیں خودکشی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 16th October 2019, 1:22 AM | ملکی خبریں |

اتر پردیش،15/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) پہلے سوکھا اور اب زیادہ بارش کی وجہ سے بندیل کھنڈ کے کسان خودکشی کر رہے ہیں۔کئی سال سے بندیل کھنڈ میں پڑ رہے سوکھے کی وجہ سے کسان خودکشی کر رہے تھے، لیکن اس سال بے موسم بارش کی وجہ سے بندیل کھنڈ میں خریف کی فصل برباد ہوگئی۔جس سے کسانوں میں زبردست مایوسی ہے۔اوپر سے بینک کے ایک کے بعد ایک قرض وصولی کی نوٹس سے پریشان کسان خودکشی کر رہے ہیں۔ایک ہفتہ پہلے للت پور اور جالون ضلع کے دو کسانوں نے خود کشی کی۔ اب 14 اکتوبر کو قرض میں ڈوبے کسان نے خود کشی کی ہے۔ بھاکیو (بھانو) کے رہنما شیونارائن سنگھ نے بتایا کہ للت پور کے کسان رتن سنگھ اپنے کھیتوں پر گیا تھا اور جب شام کو گھر لوٹا تو اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ شدید بارش ہونے سے پوری فصل تباہ ہو گئی ہے۔اب قرض کس طرح ادا کریں گے جب گھر والے رات کو سو گئے تھے، تب کسان زہریلی ادویات پیلی اور جب چیخ پکار کی آواز آئی تو فوری طور پر گھر والے ضلع اسپتال للت پور لے گئے۔یہاں ڈاکٹروں نے حالت خراب دیکھ کرجھانسی ریفرکر دیا لیکن تب تک کسان دم توڑ چکا تھا۔ رتن سنگھ پر بینک کا تقریباً10 لاکھ روپے کا قرض تھا۔اسی طرح 12 اکتوبر کو جالون کے جمریہی گاؤں کے کسان راجہ بھیانے خود کشی کر لی۔کسان راجا بھیا نے 2010 میں 60 ہزار کا قرض لیا تھا جو بڑھ کر 2 لاکھ 4 ہزار ہو گیا ہے۔بینک نے جب نوٹس بھیجا تو کسان نے خود کشی کر لی۔اب کسان رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ بینک قرض ادائیگی کا نوٹس نہ بھیجے۔ فصل خراب ہونے سے پریشان کسانوں کو یہ نوٹس اور پریشانی میں ڈال دیتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...