بلوچستان: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2019, 7:11 PM | عالمی خبریں |

کوئٹہ،16نومبر(آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے وزیر داخلہ کے مطابق ایک بم پھٹنے سے تین پیراملٹری اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے میں پانچ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اس بم کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔وزیر داخلہ کے مطابق یہ بم دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اُس وقت کیا گیا جب ان پیراملٹری اہلکاروں کی گاڑی قریب پہنچی تھی۔ یہ بم دھماکا بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کُچلک کے مقام بلیلی کے قریب کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اس دھماکے کے لیے آٹھ سے نو کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔تفتیش کاروں کا اندازہ ہے کہ یہ بم سڑک کے کنارے نصب کرنے کے بجائے ایک موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے تینوں سکیورٹی اہلکاروں کا تعلق فرنٹیئر کور سے بتایا گیا ہے۔ زخمیوں کو ایک قریبی فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ پولیس اور فرنٹیئر کور کے دستوں نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ خفیہ اداروں کے حکام بھی تفتیش کر رہے ہیں۔کسی بھی عسکریت پسند گروہ نے تاحال یہ بم نصب کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بلوچ علیحدگی پسندوں نے ماضی میں ایسے کچھ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں ہزارہ شیعہ برادری کے مخالف اور سخت عقیدے کے حامل سنی عسکریت پسند بھی ماضی میں کئی حملوں کی ذمے داری قبول کر چکے ہیں۔بلوچستان کے علاقے لورالائی میں تیس اکتوبر کو ایک موٹر سائیکل پر سوار ایک خود کش بمبار نے بھی پولیس کی ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دینے کی کوشش کی تھی۔ اس دھماکے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...