پرینکا گاندھی نے منی منجری کیس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا کیا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2020, 9:36 PM | ملکی خبریں |

بلیا،8؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش واقع بلیا میں پیر کی شام کو 30 سالہ پی سی ایس افسر منی منجری نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ اس تعلق سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ”بلیا میں تعینات غازی پور باشندہ جواں سال افسر منی منجری کے بارے میں افسوسناک خبر ملی۔ خبروں کے مطابق انھوں نے انتظامیہ کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے تھے۔“ پرینکا گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ ”منی منجری کی فیملی کو انصاف ملے اس کے لیے سبھی باتوں کا سامنے آنا اور غیر جانبدارانہ جانچ بہت ضروری ہے۔“

واضح رہے کہ بلیا میں پی سی ایس افسر منی منجری نے پھانسی لگا کر اپنی جانے دے دی۔ یہ خبر ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ شری ہری پرتاپ شاہی اور ایس پی دیویندر ناتھ کے ساتھ ہی فورنسک ٹیم موقع پر پہنچی۔ جانکاری کے مطابق پولس کو جائے وقوع سے خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس نوٹ میں خاتون افسر نے سسٹم پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے خود کو سیاست میں پھنسائے جانے کی بات لکھی ہے۔ اب پولس اس خودکشی نوٹ اور افسر کی کال ڈیٹیل کے ذریعہ خودکشی کی وجہ تلاش کرنے میں مصروف ہو گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...