ریفری نے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو 2016میں ہی خبردار کیا تھا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st March 2018, 1:25 PM | اسپورٹس |

سڈنی ،30؍مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو 2016 میں گھریلو شیفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں شامل ہونے کے لئے ایک میچ ریفری نے خبردار کیا۔آج ایک رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا گیا۔اسمتھ اور وارنر کو جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جس سے ان پر ایک سال کی پابندی لگی۔ان دونوں سے بالترتیب کپتانی اور نائب کپتانی بھی چھین لی گئی۔ایک رپورٹ کے مطابق ڈیرل ہارپر نے کہا کہ نومبر 2016 میں یہ دونوں نیو ساؤتھ ویلز کی نمائندگی کرتے ہوئے وکٹوریہ کے خلاف میچ میں کھیل کی روح کے تحت نہیں کھیلے تھے۔ہارپر نے کرکٹ آسٹریلیا کے میچ ریفری اور امپائر منتخب مینیجر سائمن ٹفل کو بھیجے ایمیل میں یہ بات کہی تھی۔سابق آسٹریلوی ٹیسٹ امپائر نے ای میل میں لکھاکہ ڈیوڈ وارنر پہلے دن نیو ساؤتھ ویلز کے وکٹ کیپر پیٹر نیولی کی طرف مسلسل تھرو کرتے ہوئے میں باؤنسرگیند پھینک رہے تھے، امپائروں نے اسمتھ کو کھیل کی روح کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ میں اگلے دن صبح نیو ساؤتھ ویلز کے کوچ ٹرینٹ جانسٹن کو بتانے والے امپائروں کے ساتھ تھا کہ سی اے کو قومی کپتان کے گیند سے چھیڑ چھاڑ میں شامل ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...