بلیا قتل: فرار کلیدی ملزم کی گرفتاری کے لئے 25 ہزار کے انعام کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2020, 8:22 PM | ملکی خبریں |

بلیا،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ضلع بلیا کے گاؤں دُرجن پور میں انتظامی افسران کے سامنے فائرنگ کرکے ایک ایک شخص کو ہلاک کرنے کے معاملہ میں کلیدی ملزم دھیریندر پرتاپ عرف ڈبلیو سمیت 6 مطلوبہ ملزمان کے خلاف پولیس نے 25-25 ہزار کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ فرار ملزمان کے تعلق سے انعام کا یہ اعلان ایس پی بلیا کی طرف سے کیا گیا ہے۔

قتل اور ہنگامہ آرائی کے واقعہ کے بعد اہم ملزم دھیریندر پرتاپ سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرکے دعوی کیا ہے کہ اس نے کوئی گولی نہیں چلائی۔ اس کے ساتھ ہی اس کا مطالبہ ہے کہ معاملہ کی پوری جانچ ہونی چاہئے۔ اپنے بیان میں دھیریندر پرتاپ نے کہا تھا کہ ’’15 اکتوبر کو راشن کی دکانوں کا الاٹمنٹ ہونا تھا اور اس وجہ سے کئی افسران گاؤں میں آئے ہوئے تھے۔ میں نے بھی ایس معاملہ پر ایس ڈی ایم اور بی ڈی او سے ملاقات کی تھی۔‘‘

بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ کے قریبی دھیریندر نے مزید کہا کہ اس نے افسران کو بے ضابطگیوں کے حوالہ سے آگاہ کیا تھا۔ اس نے ایس ڈی ایم، بی ڈی او اور دیگر افسران پر بھی بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے اس واقعہ کے لئے پولیس اور انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اس معاملہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کے بیان سے بھی بی جے پی حکومت کی کافی فضیحت ہوئی ہے۔ سریندر سنگھ نے کہا تھا کہ دھیریندر سنگھ نے خود کے دفاع میں گولی چلائی تھی۔ اس کے بعد سے حزب اختلاف کی جماعتیں یوگی حکومت پر حملہ آور بنی ہوئی ہیں۔

فائرنگ اور قتل کے اس معاملہ میں اے ڈی جی کی ہدایت پر بلیا کے اسی پی نے تین سب انسپکٹروں اور دو خاتون ملازموں سمیت سات کانسٹیبلوں کو معطل کر دیا ہے۔ دس پولیس اہلکاروں پر ایک ساتھ ہونے والی اس کارروائی کے بعد محکمہ پولیس میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...