بال ٹھاکرے کے یوم پیدائش پرشیوسینکوں سے اُدھو ٹھاکرے کا خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2023, 1:02 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 23؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) آج پیر ۲۳؍ جنوری کو شیو سینا کے بانی بال ٹھاکرے  کے  ۹۷؍ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ایک طرف جہاں اُدھو ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرنے کافیصلہ کیا ہے تو وہیں دوسری طرف شندے گروپ بھی سرگرم  ہے۔  اس نے بالاصاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیر کو  ودھان سبھا میں   ان کے پوٹریٹ کی  نقاب کشائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  نقاب کشائی کی تقریب میں پروگرام میں اُدھو ٹھاکرے کو مدعو کیاگیاہے۔ 

  شیو سینا کے سینئر لیڈر اور ترجمان سنجے راؤت نے اتوار کو بتایا کہ  ادھو ٹھاکرے پیر کی شام باندرہ میں واقع شان مکھا نند ہال میں شیو سینکوں  سے خطاب اور ان کی  رہنمائی کریں گے ۔  انہوںنے  بتایا کہ بال ٹھاکرے کی سالگرہ کے موقع پر طے شدہ پروگراموں کا آغاز  گیٹ وے آف انڈیا پر نصب ان کے مجسمہ کے سامنے خراج عقیدت پیش کر نے کے ساتھ ہوگا۔

 اُدھروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے بال ٹھاکرے کا پوٹریٹ ممبئی کے ودھان بھون میں بھی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی  جینتی کے موقع پر  ہی اس تصویر کی نقاب کشائی وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے نائب دیویندر فرنویس کریں گے۔  یہ تصویر ریاستی اسمبلی کے مرکزی ہال میں لگائی جائے گی۔  اس موقع پر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر بھی موجود ہوں گے۔ یاد رہے کہ ممبئی کے ودھان بھون کے اسمبلی ہال میں بال ٹھاکرے کی تصویر نصب کی تجویز گزشتہ اسمبلی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھی۔۲۳؍ جنوری ۱۹۲۶ء کو پونے میں پیدا ہونے والے بال ٹھاکرے کی  سیاسی وراثت پر اُدھو ٹھاکرے کے ساتھ ہی شندے گروپ بھی دعویٰ کررہاہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...