راجستھان: حملے میں زخمی بجرنگ دل لیڈر بھرت راج ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 9:13 PM | ملکی خبریں |

کوٹہ،24؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) راجستھان میں کوٹہ کے کنہاڑی تھانہ علاقے میں ایک حملے میں زخمی ہونے والے بجرنگ دل کا لیڈر بھرتراج بالمیکی کی آج موت ہوگئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بھرتراج پر 18 نومبر کو کچھ لوگوں نے حملہ کیا تھا اور حملے کے دوران فائرنگ بھی ہوئی تھی۔ اس حملے میں بھرت راج شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسے کوٹا کے ایم بی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھرت راج بالمیکی اور اس کے کچھ ساتھیوں نے دو ماہ قبل تھانہ کنہاڑی علاقہ کے ساکت پورہ میں تقریباً ڈھائی بیگھہ زمین خریدی تھی، جس پر کچھ لوگوں نے اس کو دھمکی دی تھی کہ یہ متنازعہ اراضی ہے اور اس پر کوئی کام نہیں ہوسکتا ہے۔ اس معاملے کی شکایت کے بعد پولیس نے دھمکی دینے والے تمام افراد کو تھانے بلایا تھا۔

بعد ازاں 18 نومبر کو جب بھرتراج اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زمین پر گیا تھا، تو دو لوگوں نے بھرتراج پر پستول سے فائرنگ کردی اور اس پر لاٹھیوں سے حملہ کیا، جس سے اس کے جسم کے کئی حصے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ زخمی بھرتراج کو کوٹہ کے ایم بی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج اس نے دم توڑ دیا۔ ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...