شیموگہ میں بجرنگ دل کارکن کے قتل کامعاملہ؛ کیا کہتی ہے این آئی اے کی چارج شیٹ ؟

شیموگہ، 8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) شیموگہ میں جاریہ سال فروری میں بجرنگ دل کے ایک کارکن کوہلاک کرنے کی واردات پیش آئی تھی، اس واردات کو لے کر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس واردات کو انجام دینے والے ملزمین ، ہندوبرادری سے نفرت کرتے تھے ، جس کی وجہ سے انہوں نے بجرنگ دل کارکن کوہلاک کیا پھر نعرے بھی لگائے ۔چارج شیٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ کرناٹک میں حجاب تنازعہ کے دوران کارکن کوبرسرعام ہلاک کیاگیاتھا۔
چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے۔ این آرسی مسئلہ‘حجاب تنازعہ اوربجرنگ دل کارکنوں کی گاؤرکھشا سرگرمیوں کی وجہ سے ملزمین کوہندوؤں سے نفرت ہوگئی تھی۔ ان ہی وجوہات کی بناء پرملزمین نے ہندوبرادری میں دہشت کی لہر پیداکرنے اورفرقہ وارانہ انتشارپیداکرنے کی سازش رچی۔