مسلم نوجوان کی پراسرار موت، تحقیقات میں ٹال مٹول پر ممبئ ہائی کورٹ نے اعلی پولیس افسران سے جواب طلب کیا

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2022, 8:29 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اورنگ آباد،16؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) مراٹھواڑہ کے ضلع ہنگولی کے ایک 26 سالہ نوجوان کی پُراسرار موت کے معاملے میں دائر فوجداری عرضی میں بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ کے جسٹس سارنگ وی کوتوال اور جسٹس بھرت پی دیش پانڈے نے ریاست مہاراشٹر کے داخلہ سکریٹری، اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس، ناندیڑ رینج، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہنگولی وغیرہ کو درخواست گزار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ہنگولی کے مستان شاہ نگر کے رہنے والے پٹھان اسماعیل خان نے ایڈووکیٹ سعید ایس شیخ کے توسط سے بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ میں داخل درخواست میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے شادی شدہ بیٹے عرفان خان کو 30 نومبر 2021 کو اسی علاقے کے رہنے والے بھرت شنکر یادو، روہت راجو یادو، سومناتھ اشوک چندن شیو عرف اکشے اور وٹھل وشنو چندن شیو پارٹی کرنے کے لیے ساتھ لیکر گئے تھے جس کے بعد سے عرفان خان واپس گھر نہیں لوٹا، اس سلسلے میں یکم اکتوبر کو گمشدگی کی رپورٹ پولیس تھانے میں درج کرائی گئی۔ بعدازاں 2 اکتوبر کو عرفان کی نیم برہنہ اور مختلف زخموں اور جلی ہوئی لاش ہنگولی سے 20 کلومیٹر دور سوڑے گاؤں سالیگاؤں علاقے میں کیادھو ندی میں ملی۔

جس کے بعد سے درخواست گزار نے متعدد بار پولیس کو زبانی اور تحریری شکایتیں دے کر ان افراد کے خلاف کارروائی کرنے اور ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لیے گزارش کی، مگر درخواست گزارکے مطابق پولیس ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے سیاسی دباؤ کے باعث ان ملزمان کو بچانے کے لیے مقدمہ درج کیے بغیر معاملہ دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

کیس کی سماعت کے بعد بنچ نے مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے، جواب میں حلف نامہ داخل کرکے درخواست میں لگائے گئے الزامات کی وضاحت طلب کی ہے اور پوچھا ہے کہ آیا پولیس ایف آئی آر درج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے یا وہ دوسری کوئی کارروائی تجویز کرنا چاہتی ہے۔

کورٹ نے سرکاری وکیل کو اس حوالے سے جواب داخل کرنے کی ہدایت کے ساتھ کیس کی آئندہ سماعت 11 جولائی 2022 کو مقرر کی ہے۔ اس معاملے میں درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ سعید ایس شیخ اور حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر ایس ڈی گھائل نے نمائندگی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔