راجیو گاندھی کے یومِ وفات پر بگھیل حکومت نے کسانوں کو دی بڑی سوغات

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2022, 10:49 AM | ملکی خبریں |

چھتیس گڑھ ، 22؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) آج آنجہانی راجیو گاندھی کا یومِ وفات ہے۔ اس موقع پر چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت نے ریاست کے 26 لاکھ 68 ہزار سے زائد کسانوں، بغیر اراضی والے زرعی مزدوروں، مویشی پروروں اور ان شعبوں سے جڑی خواتین کو 1804 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ حکومت راجیو گاندھی نیائے یوجنا کے تحت گزشتہ دو سالوں میں کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں 11 ہزار 180 کروڑ روپے کی ادائیگی کر چکی ہے۔

ریاستی حکومت کے محکمہ رابطہ عامہ کے ذریعہ دی گئی، جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ بگھیل نے راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا کے تحت خریف سال 22-2021 کے مطابق پہلی قسط کی شکل میں 1720.11 کروڑ روپے، راجیو گاندھی دیہی زرعی نیائے یوجنا کے تحت 71.8 کروڑ روپے اور گئودھن نیائے یوجنا کے تحت مویشی پروروں، گئوٹھان کمیٹیوں اور خواتین گروپس کو 13.31 کروڑ روپے منتقل کیے۔

غور طلب ہے کہ بگھیل حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا کے تحت ریاست کے کسانوں کو 11 ہزار 180 کروڑ روپے کی ادائیگی کر چکی ہے۔ علاوہ ازیں 1720.11 کروڑ روپے کی ادائیگی کے بعد یہ رقم بڑھ کر 12900.21 کروڑ روپے ہوگئی۔ اتنا ہی نہیں، ریاست میں گنے کی زراعت کرنے والے کسانوں کو اب تک ادائیگی کیے گئے 122.24 کروڑ روپے کی تعداد کو شامل کرنے کے بعد یہ بڑھ کر 13022.45 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...