کورونا سے بے حال بہار کے لیے بری خبر، مرکزی ٹیم نے ’خطرہ‘ کو لے کر کیا متنبہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2020, 5:10 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،21؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں کورونا انفیکشن کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے آئی تین رکنی مرکزی ٹیم پیر کے روز گیا پہنچی اور انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اسپتال (اے این ایم سی ایچ) کا دورہ کیا۔ مرکزی ٹیم میں شامل اراکین نے کہا کہ آنے والے وقت میں اس وبا کا اثر مزید بڑھ سکتا ہے، اس لیے ابھی سے اس کے لیے تیاری کر لینی چاہیے۔

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کے مشترکہ سکریٹری لو اگروال کی قیادت میں تین رکنی ٹیم نے گیا پہنچ کر کووڈ-19 کے اثرات کے مختلف پہلوؤں پر ضلع مجسٹریٹ، سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ اور محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس کے بعد ٹیم اور افسران جی بی روڈ واقع کنٹنمنٹ زون پہنچے اور وہاں کا جائزہ لیا۔ یہاں سے مرکزی ٹیم اے این ایم سی ایچ پہنچی اور وہاں کا بھی جائزہ لیا۔

اے این ایم سی ایچ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پی کمار نے بتایا کہ ٹیم کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں کورونا کا اثر مزید بڑھ سکتا ہے۔ ضرورت ہے کہ ابھی سے مریضوں کے علاج کے تئیں بیدار ہو جائیں۔ آنے والے مریضوں کا معائنہ کرنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ اسے صحت مند کیا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ اس دوران مرکزی ٹیم نے یہاں آنے والے مریضوں کے رکھنے اور علاج کرنے کے عمل سے متعلق بھی جانکاری لی۔

غور طلب ہے کہ وزارت صحت میں مشترکہ سکریٹری لو اگروال کی قیادت میں تین رکنی مرکزی ٹیم اتوار کو ہی پٹنہ پہنچی تھی۔ اتوار کو کورونا انفیکشن سے پیدا حالات کے مختلف پہلوؤں پر ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری اور سینئر ہیلتھ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ٹیم نے ریاست کے صحت افسران کو ضروری ہدایات دیے تھے۔ اس ٹیم کے دیگر اراکین میں نیشنل سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے سنگھ اور دہلی ایمس کے ایسو سی ایٹ پروفیسر نیرج نشچل ہیں۔ مرکزی ٹیم نے کورونا وبا کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی دیکھ ریکھ کے لیے پٹنہ کے کئی علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...