بھٹکل میں پسماندہ طبقات کا سخت احتجاج : برہمانندسرسوتی سوامی جی نے پسماندہ طبقات کو کچلنے کی کوشش کرنے پر ریاست بھر میں احتجاج سمیت سپریم کورٹ جانے کا بھی دیاانتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2021, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍فروری (ایس اؤ نیوز) پچھڑے اور پسماندہ طبقات کا حق نہ چھیننے کا مطالبہ  کرتے ہوئے بھٹکل میں آج پیر کو ضلع کی 20  ذاتوں  نے متحدہ طور پر  زبردست احتجاج کیا اور اس بات کا مطالبہ کیا کہ ذاتوں کو  لے کر  موجودہ صورتحال کو برقرار رکھا جائے اور   کسی بھی نئی   ذات کو پسماندہ طبقات 2A میں شامل نہ کیا جائے ۔

  ہیتھا رکشھنا ویدیکے کے  زیراہتمام  پورورگا کاسموڈی کٹہ  سے پہلے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو  چوتنی  اور پھول بازار ہوتے ہوئے  مین روڈ سے شمس الدین سرکل پہنچی  اور سرکل سے گھوم کر  ساگر روڈ  ہوتے ہوئے   پولس میدان میں پہنچ کر    احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہوئی۔

اس موقع پر تین  ہزار سے زائد احتجاجیوں سے  خطاب کرتے ہوئے  اُجیرے مٹھ کے سوامی شری برہمانند سرسوتی نے حکومت کو انتباہ دیا کہ  پسماندہ طبقات کو کچلنے کی کوشش نہ کی جائےجو لوگ پچھڑے اور پسماندہ ہیں ان کا حق نہ  چھینا جائے۔ ہمارے کھانےکے برتن کو کوئی  چھیننے کی کوشش کرے گا تو پھر ہمیں بنگلورچلو احتجاج کرنا پڑے گا۔ انہوں نے سرکار کو متنبہ کیا کہ  اگر ہمارا حق چھیننے کی کوشش کی گئی تو پھر ہم سپریم کورٹ بھی   جائیں گے اور اپنے حق کے لئے لڑیں گے۔

سوامی جی نے بتایا کہ ہمارے ملک کادستور بھگوان کے برابر ہے، اس میں سب کو مساوی حقوق دئیے گئے ہیں۔  امبیڈکرکی قیادت میں تشکیل دئیے گئے دستورکی دفعات 14اور15میں کسی  بھی ذات اور دھرم میں  تفریق نہ کرنےکی بات درج ہے۔ دفعہ 16میں غریبوں ،پچھڑی ذاتوں اور درج فہرست ذات والوں کے حقوق کی بھی حفاظت کی گئی ہے مگر  ادھر حالیہ کچھ دنوں سے حکومتیں ، سیاسی لیڈران، سوامی جی وغیرہ دستوری اصولوں ، منشاء اور حدود کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اپنے اپنے طبقات کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں اس سے چھوٹی ذات والے متاثر ہوں گے۔

سوامی جی نے کہاکہ ہم اس احتجاجی اجلاس کے ذریعے حکومتوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ فی الوقت ہم پرُامن احتجاج کررہےہیں اگر ہمارے مطالبات قبول نہیں کئے گئے تو آئندہ دنوں میں ریاست بھر میں سخت احتجاج کئے جائیں گے۔ اپنے اپنے طبقات  اور ذات کی تعریف کرنا متعلقہ سوامیوں اور  لیڈران کامعاملہ ہے۔ ہم کسی نئی چیز کا مطالبہ نہیں کررہےہیں، ہم صرف  موجودہ صورت حال کو برقرار رکھنے  اور اسے  بحال رکھنے پر زور دے رہے ہیں۔

سوامی جی نے کہاکہ ہم قانون  جانتے ہیں ، ہم نے بھی قانون کا مطالعہ کیا ہے،  ریزرویشن کوئی چھوٹامعاملہ نہیں ہے۔ ریزرویشن کو لےکر حکومتوں کو مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، ریاستی حکومت  کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ   مرکزی حکومت کو رپورٹ دے۔  مرکزی حکومت   پچھڑی ذات کے خلاف اگر ریاستی حکومت کی رپورٹ کو قبول کرتی ہے تو پھر   ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ سوامی جی نے ریاستی حکومت کو منتبہ کرایا کہ  اگر ریاستی حکومت، مرکزی حکومت سے  پنچم سالی طبقہ کو 2اےمیں شامل کرنےکی  درخواست کرتی ہے تو ریاست بھر میں سخت احتجاج  کیا جائے گا۔

پرارتھنا  کے بعد  ویٹھل نائک نے مہمانوں کا استقبا ل کیا، ہیتھا رکھشنا ویدیکے کے صدر ایڈوکیٹ جےڈی نائک  جو کانگریس پارٹی کی طرف سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں نے  افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ احتجاج کسی سیاسی پارٹی کی کسی سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے، ہم یہاں  مختلف ذاتوں کے لوگ مل کر یہ احتجاج کررہے ہیں اس احتجاج میں  تمام یاسیاسی پارٹیوں کے لیڈران اپنی مانگ کو لے کر  متحد  ہیں اور  ہم صرف اپنے حق کے لئے یہ احتجاج کررہے ہیں۔ رکن اسمبلی سنیل نائک نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہاں رکن اسمبلی یا  بی جے پی پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے نہیں بلکہ  اپنے حق کے دفاع کے لئے اس احتجاج میں شامل ہوئے  ہیں۔ جلسہ میں ہوناور کالج کے سابق پروفیسر  ڈاکٹر شریپد شٹی نے بھی  خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ  جس طرح  بڑی مچھلی چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کو کھاجاتی ہے، چھوٹی چھوٹی ذاتوں کو  اپنے حق کے  لئے متحد ہونا ضروری  ہے۔ کمٹہ، ہوناور اور دیگر کئی علاقوں کے لیڈران اور مختلف   چھوٹی  چھوٹی ذاتوں کے صدور و دیگر ذمہ داران اسٹیج پر موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...