بھٹکل میں منعقدہ پسماندہ طبقات کے احتجاجی اجلاس میں کیا آر ایس ایس کے خوف سے بی جےپی کے ارکان اسمبلی  نے شرکت نہیں کی ؟

Source: S.O. News Service | By V. D. Bhatkal | Published on 24th February 2021, 9:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:24؍فروری (ایس اؤ نیوز)پسماندہ گروپ 2اے کو دئیے گئے  ریزرویشن کو بحال رکھنے کا مطالبہ لےکر پیر کو شہر میں ہیتھا رکشھنا ویدیکے کی طرف سے بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس و جلسہ کا اہتمام کیاگیا تھا۔ اجلاس میں  بی جےپی کے تین ارکان اسمبلی نے  شریک ہونے کا وعدہ کیا تھا مگر آخری لمحات میں ان کے شامل نہ  ہونے کو لےکر بحث  چھڑ گئی ہے ۔

بھٹکل میں منعقد ہونے والے پسماندہ طبقات کے متحدہ اجلاس میں شرکت کے لئے ریاست بھر کے لیڈران کو دعوت دی گئی تھی۔ وزیر کوٹاسری نواس پجاری نے اپنی کار حادثے کا شکار ہونے اور کاروار کی رکن اسمبلی روپالی نائک نے اپنے دیگر پروگراموں کی وجہ سے شریک  نہ  ہوسکنے کے متعلق قبل از وقت خبر دی تھی۔ لیکن سورب کے رکن اسمبلی کمار بنگارپا، کمٹہ کے رکن اسمبلی دنیکر شٹی  اور کارکلا کے رکن اسمبلی سنیل کمار نے پسماندہ طبقے کے لیڈران کو یقین دلایا تھا کہ وہ اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے مگرا پنا وعدہ وفا نہیں کرپائے۔ دیکھا جائے توایسے ویسے کرکے کسی طرح  بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے شرکت کی۔

پسماندہ اجلاس میں شرکت سے احتراز کیوں ؟:یہ بات سولہ آنے سچ ہے کہ آر ایس ایس کی وجہ سے ہی ساحلی پٹی پر  بی جے پی کی جڑیں مضبوط ہیں ۔ یہاں  بی جے پی کی   بنیاد کا سہرا آرا یس ایس کے سر ہے۔ دھرم کے نام پرعوام کو ورغلا کر  برہمن شاہی نظام کے تحت اپنی سیاست کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دودہوں میں ان کی جڑیں مزید مضبوط اور گہری ہوگئی ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ  آر ایس ایس  اور بی جےپی کے لیڈران دھرم   کے نام پر سیاسی ڈائس پر سینہ تان کر سامنے آتے ہیں جب کہ اپنے ہی طبقے کے لئے  جدوجہد کرنے والے ڈائس پر غلطی سے بھی نظر نہیں آتے۔ہاں جو شریک ہوتےہیں انہیں بھی یوں ہی منظوری نہیں دی جاتی ہے بلکہ اس کے لئے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔سابق وزیر شیوانندنائک نے جب  نامدھاری گرومٹھ کی تعمیر کا خیال لے کر آگے بڑھے  تھے تو گزرتے وقت کے ساتھ بی جے پی میں  ان کاکیا  حشر  ہوا ،  سب کے  سامنے ہے۔ پیر کو منعقد ہونے والے پسماندہ طبقات کے اجلاس میں بی جےپی کے تین ارکان اسمبلی کی عدم شرکت کا سبب سمجھنے کےلئے زیادہ منطق لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے اجلاس میں شرکت تو کی ہے لیکن انہیں بھی اپنے لیڈران کے سامنے وضاحت کرنی پڑے گی۔ اگر کسی نے غلطی سے بھی حدود پھلانگنے کی کوشش کی تو سنگھا  کی بات نہ ماننے کا الزام لگے گا اور  وہ کہیں اور گم کردئیے جائیں گے۔

رکن اسمبلی کی وضاحت کیا ہوگی ؟:پارٹی کے سبھی لیڈران کی  اجلاس میں شرکت کی امید لےکر  بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک پسماندہ طبقات کی جدودجہد میں شریک ہوئے تھے۔ مگر  پتہ چلا ہے کہ  عین اجلاس کے موقع پر  جب پارٹی لیڈران  شریک نہیں ہوئے  تو سنیل نائک تذبذب کا شکار ہوگئے۔حالانکہ بھٹکل میں منعقدہ اجلاس کی ذمہ داری  سنیل نائک کی نہیں تھی ۔چونکہ پسماندہ طبقات کا اجلاس بھٹکل میں منعقد ہورہاتھا اور رکن اسمبلی جس طبقے سے تعلق رکھتےہیں ، جدوجہد میں وہی طبقہ قائدانہ رول ادا کررہاتھا ۔ اب رکن اسمبلی کی مجبوری تھی کہ انہیں  کسی بھی حا ل میں  شرکت کرنا تھا اور  شرکت نہیں کرتے  تو دوسرے معنی لئے جاتے  اور آئندہ دنوں میں ان  کا ہی  نقصان  تھا، اسی طرح سیاسی طورپر خسارہ دیکھتےہوئے بھٹکل کے رکن اسمبلی کو دیگر لیڈران کی طرح دوررہنا ممکن نہیں تھا۔ا ب یہ دیکھنا اہم  ہوگا کہ  احتجاج میں شرکت کو لے کر اگر ان سے  اعلیٰ کمان پوچھتا ہے تو   وہ  شرکت کی وضاحت کس انداز سے کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔