28ستمبر کو کرناٹکا بند کے پس منظر میں ایس ایس ایل سی سپلمنٹری امتحان کیا گیا ملتوی
بنگلورو،26؍ستمبر (ایس او نیوز) کرناٹکا ہائی اسکول اکزامنیشن بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس ایل سی کا جو سپلمنٹری امتحان 28ستمبر کو منعقد ہونے والا تھا اسے کسانوں کے احتجاجی بند کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے کسانوں سے متعلق جو ترمیمی بل پاس کیا ہے اس کے خلاف 28ستمبر کو کسان تنظیموں اور دیگر اداروں کی طرف کرناٹکا بند منانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس کی وجہ سے عام زندگی متاچرہونے کے امکانات ہیں ۔ اکزامنیشن بورڈ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ طلباء کی سہولتوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔