بھٹکل میں کورونا انجکشن کو لے کر پس و پیش : مہم کو انجام دینے اداروں سے تعاون کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th April 2021, 12:09 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :15؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) کورونا ازالے کو لےکر تیارکردہ انجکشن کے تقسیم کاری پروگرام کو بھٹکل تعلقہ میں کوئی تعاون  نہیں مل رہاہے۔ انجکشن تقسیم کاری مہم میں مصروف افسران کے لئے عدم تعاون کا مسئلہ سردرد بن گیا ہے۔

45سے زائد عمرکے سبھی لوگوں کو مفت میں انجکشن لگوایا جارہاہے، لیکن اکثر لوگ اس سلسلےمیں پس و پیش کا شکارہیں۔ بھٹکل شہر کے ہزاروں لوگ بیرون ملک میں مقیم ہیں اور اسی طرح  بنگلورو، میسور سمیت ریاست کے مختلف مقامات اور بیرون ریاست میں بھی مقیم ہیں۔ روزانہ سیکڑوں لوگوں کی آمد ورفت ہوتی ہے۔ افسران کو خوف ستائے جارہا ہے کہ ان آنے  جانے والوں میں سے کوئی ایک بھی کورونا کا متاثر نکلا تو شہر پھر ایک بار کورونا وباء کی زد میں آسکتاہے۔

اس سے قبل جب تعلقہ میں کورونا کے متاثرین میں لگاتار اضافہ ہورہاتھاتو تنظیم، رابطہ سوسائٹی وغیرہ نے کورونا کی روک تھام میں اپنا اہم رول ادا کیا تھا۔ اب عوامی نمائندے اور افسران کی خواہش ہے کہ تنظیم دوبارہ اسی رول کو ادا کرے اور ہرایک کو انجکشن کے لئے تیار کرائے۔ انجکشن کے متعلق غلط فہمی ہونے اور خوف کی وجہ سے لوگ انجکشن نہیں لگوانے سے مسئلہ پیدا ہونے کا افسران نے خیال ظاہر کیا۔

ضلع میں سب سے کم :اترکنڑا ضلع میں کورونا انسداد انجکشن کو بھٹکل میں سب سے کم لوگوں نے لگوایا ہے۔ 45سے 60کے درمیان والے عمر کے لوگوں نے 2618اور 60سے زائد عمر والوں میں 4087لوگوں نے انجکشن لگوائے ہیں۔ تعلقہ کی آبادی کے مطابق  دیکھیں تو بہت ہی کم شرح ہے۔ تعلقہ میں کل 10مختلف مقامات پر انجکشن لگوانے کے سنٹر قائم کئے گئے  ہیں۔ جنہوں نے بھی انجکشن لیا ہے ان میں کوئی بھی سائڈ افکٹ نہیں دیکھاگیا ہے۔ ان حالات میں انجکشن کا لگوانا بہت ہی مناسب ہونے کا تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے خیال ظاہر کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...