’موت کا شہر‘ بن چکے اٹلی میں 2 ماہ کی بچی اور 104 سالہ ضعیفہ نے ’کورونا‘ کو دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 10th April 2020, 10:31 AM | ملکی خبریں |

روم،10؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے ہلاکت کے معاملہ میں اٹلی پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔ اب تک تقریباً 18 ہزار افراد اس انفیکشن کی وجہ سے موت کی نیند سو چکے ہیں اور کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں اتنی اموات اس لیے ہوئیں کیونکہ یوروپی ممالک میں اٹلی ایک ایسا ملک ہے جہاں ضعیفوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے۔ چونکہ کمزور قوت مدافعت والوں کو کورونا وائرس اپنا لقمہ آسانی سے بنا لیتا ہے اس لیے اٹلی پر اس وائرس انفیکشن کا زیادہ برا اثر پڑا۔ لیکن اٹلی سے دو ایسی خبریں آ رہی ہیں جسے سن کر پوری دنیا حیران ہے۔ موت کا شہر بن چکے اٹلی میں 2 ماہ کی معصوم بچی نے کورونا انفیکشن کے خلاف لڑائی جیت لی ہے اور 104 سال کی ایک 'دادی ماں' نے بھی کورونا کو شکست فاش دے کر لوگوں کو انگشت بدنداں کر دیا ہے۔ دونوں کو ہی اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور وہ اپنے اپنے گھر چلی گئیں ہیں۔

میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق بچی کو بخار تھا جس کے بعد اسے اور اس کی ماں دونوں کو 18 مارچ کو باری شہر واقع ایک اسپتال میں داخل کرا یا گیا۔ بعد میں اس کے اندر کورونا انفیکشن کی تشخیص ہوئی پھر علاج شروع ہو گیا۔ بچی کی ماں بھی نمونیا کی زد میں آ گئی تھی اس لیے دونوں ماں-بیٹی کو نگرانی میں رکھ کر علاج کیا گیا۔ اب دونوں صحت مند ہیں اور بچی میں بھی کورونا انفیکشن ختم ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتال سے چھٹی ہو گئی۔

104 سالہ ضعیفہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کا نام ادا جینسّو ہے۔ انھوں نے کورونا انفیکشن کو اپنی ہمت اور یقین کی طاقت کے سہارے شکست دی۔ ضعیف العمر 'دادی ماں' کا کہنا ہے کہ "میں ٹھیک اس لیے ہوئی کیونکہ میں نے ہمت سے کام لیا اور اس بات کا بھروسہ رکھا کہ میں ٹھیک ہو جاؤں گی۔ عمر کی اس دہلیز پر اگر میں کورونا کو ہرایا ہے تو اس کی وجہ میری عزم و استقلال ہے۔" دادی ماں نے مزید کہا کہ "میں اب بالکل ٹھیک ہوں۔ میں ٹی وی دیکھتی ہوں اور اخبار پڑھتی ہوں۔"

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...