بابری مسجد فیصلہ: ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں سخت سکیورٹی، سڑکیں سنسان، شہری گھروں میں قید

Source: S.O. News Service | Published on 9th November 2019, 11:45 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،9؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد-رام مندر تنازع میں حق ملکیت کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کے ذریعہ سنائے گئے فیصلہ سے قبل ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے۔ اس کے علاوہ ممبئی کے حساس علاقوں اور چوراہوں پر مسلح پولس کی تعیناتی کردی گئی۔

مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی پولس کا گشت جاری ہے اور فی الحال کوئی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ مہاراشٹر کے کارگزار وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔

فڑنویس نے عوام سے یہ بھی کہا کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور خصوصاً سوشل میڈیا کو نظر انداز کر دیا جائے۔ اس تعلق سے امن و امان برقرار رکھا جائے۔

اس درمیان ممبئی کی اہم شخصیات نے بھی صبر وتحمل کی اپیل کی ہے ان میں سیاسی، سماجی اور دینی شخصیات شامل ہیں۔ مسلم کونسل کے روح رواں ابراہیم طائی نے ایک ویڈیو جاری کرکے امن وامان کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...