بابری مسجد مقدمے کا 33واں دن: مقررہ وقت میں دلائل مکمل نہ کرنے پر سپریم کورٹ سخت ناراض، ہندوؤں کے پاس صرف رام چبوترے کا حق:مسلم فریق

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2019, 11:50 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بابری مسجد -رام مندر معاملہ میں مقررہ مدت میں تمام دلائل کو پورا نہیں کر پانے پر سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ناراضگی کا اظہار کیا- آج کی سماعت کے دوران ایک مسلم فریق کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ شیکھر ناپھڑے جرح کر رہے تھے، اسی اثنا میں چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہاکہ چیزیں ہمارے شیڈیول کے مطابق نہیں چل رہی ہیں اور ہمیں وقت کے لئے کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہیں -سپریم کورٹ میں اجودھیا تنازعہ کے33ویں دن کی سماعت کے دوران ایک مسلم فریق نے کہا ہے کہ ہندوؤں کے پاس صرف رام چبوترے کا حق ہے- ایک فریق محمد فاروق کی جانب سے سینئر وکیل شیکھر ناپھڑے نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس اے عبدالنذیرکی آئینی بنچ کے سامنے کہا کہ ہندوؤں کے پاس اس مقام کا محدود اختیار ہے- انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے پاس چبوترے کا حق تو ہے لیکن وہ مالکانہ حق حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے- انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کی جانب سے مسلسل تجاوزات کی کوششیں کی گئیں -اس سے پہلے مسلم فریق کی وکیل میناکشی اروڑہ نے ہندوستانی آثار قدیمہ سروے (اے ایس آئی) کی رپورٹ کا ذکر کیا-انہوں نے رپورٹ کو محض خیال بتایا جس کی بنیاد پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچاجاسکتا- میناکشی اروڑہ نے کہا کہ اے ایس آئی رپورٹ اندازے پر مبنی ہے- علم آثار قدیمہ علم طبیعات اور علم کیمیا کی طرح سائنس نہیں ہے- ہرماہر آثار قدیمہ اپنے اندازے اور اوپنین کی بنیاد پر نتیجہ نکالتا ہے-میناکشی اروڑہ کی طرف سے اٹھائے گئے سوالوں پر جسٹس بوبڈے نے کہا کہ ”ہمیں پتہ ہے کہ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے نتیجے نکالے جاتے ہیں - یہاں اصل ثبوت کون دے سکتا ہے؟ ہم یہاں اسی بنیاد پر فیصلے لے رہے ہیں کہ کس کا اندازہ صحیح ہے اور کیا متبادل ہے؟“ان کی جرح مکمل ہونے کے بعد ناپھڑے نے دلائل پیش کرنے شروع کئے- تقریبا ًدو گھنٹے بحث کرنے کے بعد جسٹس گوگوئی نے ان سے پوچھا کہ ان کی جرح مکمل کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟ اس پر ناپھڑے نے کہا کہ ان کی جرح مکمل کرنے کے لئے دو گھنٹے کا وقت اور لگے گا لیکن چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے سے طے شیڈول میں تبدیلی نہیں ہوگی- بعد میں ناپھڑے نے کہا کہ وہ45منٹ میں اپنی جرح پوری کرلیں گے-چیف جسٹس نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماعت طے شیڈول کے حساب سے نہیں ہورہی ہے- دراصل آج ناپھڑے کو اپنی دلیل مکمل کرلینی تھی لیکن میناکشی اروڑہ نے آج ان کے حصے کا بھی وقت لے لیا- میناکشی اروڑہ کی دلیل کل مکمل ہونی تھی- آج کی سماعت پوری ہوگئی- اب اگلی سماعت پیر کے دن ہوگی-

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...