بابری مسجد: اڈوانی، جوشی اور اوما سمیت تمام ملزمان بری، عدالت نے کہا- ’انہدام منصوبہ بند نہیں تھا‘

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2020, 3:03 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،30؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بابری انہدام کیس میں 28 سال بعد فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ لکھنؤ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ، نرتیہ گوپال داس سمیت تمام 32 ملزمان کو بری کر دیا۔ سی بی آئی کے خصوصی جج ایس کے یادو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بابری مسجد کا انہدام منصوبہ بند نہیں تھا۔ عدالت نے کہا کہ غیرسماجی عناصر نے بابری مسجد کو منہدم کیا تھا اور ملزم رہنماؤں نے ان لوگوں کو روکنے کی کوشش کی تھی'۔

لکھنؤ میں عدالت سے باہر نکلنے کے بعد ایک بری ملزم جے بھگوان گوئل نے کہا کہ "ہم نے مسجد توڑ دی تھی، ہم میں سخت غصہ تھا، ہنومان جی ہر کار سیوک کے اندر آئے تھے۔ عدالت اگر ہمیں مسجد توڑنے پر سزا بھی دے دیتی تو بھی ہم قبول  کرتے اور ہمیں خوشی ہوتی۔ عدالت نے سزا نہیں دی، یہ ہندو دھرم کی فتح ہے، ہندو قوم کی فتح ہے۔ لوگوں نے عدالت میں ایک دوسرے کو گلے لگایا اور جے شری رام کے نعرے لگائے۔"

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ "ملزمان کے خلاف خاطر خواہ ثبوت موجود نہیں ہیں اور سی بی آئی کے ذریعہ پیش کردہ آڈیو اور ویڈیو ثبوتوں کی صداقت کا اب جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔" عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ تقریر کی آڈیو بھی پوری طرح واضح نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مقدمہ کی چارج شیٹ میں بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ سمیت 49 افراد کے نام شامل ہیں۔ جن میں سے 17 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ بقیہ 32 ملزمان کو عدالت نے فیصلہ کے وقت حاضر ہونے کو کہا تھا۔ اڈوانی اور جوشی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں حاضر رہے۔

لکھنؤ کی خصوصی سی بی آئی عدالت کے خصوصی جج ایس کے یادو اس فیصلہ کو سنانے کے ساتھ ہی سبکدوش ہو گئے۔ انہیں 30 ستمبر 2019 کو ریٹائر ہونا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اس معاملہ کے فیصلے تک ان کی مدت کار میں توسیع کر دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...