بابری مسجد انہدام کیس: 2000 صفحات پر مبنی ہوگا سی بی آئی عدالت کا فیصلہ!

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2020, 10:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) 30 ستمبر یعنی بدھ کے روز سی بی آئی کی خصوصی عدالت بابری مسجد انہدام معاملہ میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ بدھ کو یہ فائنل ہو جائے گا کہ سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، سابق مرکزی وزیر مرلی منوہر جوشی، مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی اور دیگر ملزمین پر شکنجہ سخت ہوگا یا پھر وہ راحت کی سانس لیں گے۔ بابری مسجد انہدام کے تقریباً تین دہائیوں بعد یہ تاریخی فیصلہ آنے والا ہے جس کا سبھی انتظار کر رہے ہیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بابری مسجد انہدام معاملہ میں فیصلہ لکھوانا 2 ستمبر سے ہی شروع کر دیا اور یہ تقریباً 2000 صفحات پر مبنی ہوگا۔ فیصلہ آنے کے بعد اسے ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کیا جائے گا۔ دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ ایودھیا میں جس متنازعہ مقام پر بابری مسجد کا انہدام ہوا اور اب عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد تقریب کا بھی انعقاد ہو چکا ہے، تو سی بی آئی کی خصوصی عدالت بابری مسجد انہدام کے ملزمین سے متعلق کیا رویہ اختیار کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ایودھیا میں 6 دسمبر 1992 میں بابری مسجد انہدام کے تعلق سے کل 49 ایف آئی آر درج ہوئی تھیں۔ ان ایف آئی آر میں مجموعی طور پر 49 لوگوں پر مسجد انہدام کے لیے الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان میں سے 17 ملزمین کی اب تک موت ہو چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...