بابری مسجد معاملہ کی سماعت رد کرنے سے متعلق عرضی خارج

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2019, 11:05 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  سپریم کورٹ نے جمعہ کو اجودھیا تنازعہ کی سماعت رد کرنے سے متعلق ایک عرضی کو خارج کر دیا۔ انٹرکانٹی نینٹل اسوسی ایشن آف لائرس نامی تنظیم نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے اجودھیا تنازعہ کی سماعت رد کرنے اور مقدمے کے عرضی گزار کے خلاف ایف آئی آر در ج کرنے کی اپیل کی تھی۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے عرضی کے دوران کہا، ’’یہ کس طرح کی عرضی ہے۔ اپنی عرضیوں پر نظر ڈالیے۔‘‘ گوگوئی اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے عرضی خارج کر دی۔

غورطلب ہے کہ بابری مسجد۔رام مندرزمین تنازعہ کی سماعت سی جے آئی گوگوئی کی صدارت والی آئینی بنچ کر رہی ہے۔ بنچ کے دیگرارکان، جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبد النذیر ہیں۔

اس تنازعہ کو ثالثی کے ذریعے سلجھانے کی تمام کوششوں کے ناکام ہوجانے کے بعد سپریم کورٹ میں گذشتہ 6 اگست سے روز مرہ کی بنیاد پر اس معاملے کی سماعت کی جارہی ہے۔ 6 اگست سے سماعت شروع ہونے کے بعد پہلے ہندوفریق کو سنا گیا اور اس کے بعد مسلم فریق نے بنچ کے سامنے اپنے دلائل رکھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...