بابری مسجدملزمین کو عدالت سےبری کیے جانے پر مینگلور میں ایس ڈی پی آئی نے کیا احتجاجی مظاہرہ؛ پولس نے احتجاجیوں کو کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2020, 9:12 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،30 ؍ستمبر (ایس او  نیوز) دکشن کنڑا کے کئی ایس ڈی پی آئی لیڈران کو مینگلور سٹی پولس نے گرفتار کرلیا جو بدھ کو بابری مسجد منہدم کرنے کے ملزمین کو عدالت سے کلین چٹ دئے جانے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کے   خلاف احتجاج کررہے تھے۔ ایس ڈی پی آئی لیڈران کو بعد میں رہا کردیا گیا۔

یہ لوگ مینگلور ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے عدالت کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کررہے تھے جس میں ایس ڈی پی آئی ریاستی سکریٹری آشرف مچار، مینگلور سٹی کارپوریٹر مُنیب بینگرے،  منگلورو ودھان سبھا حلقے کے سیکریٹری اکبر ، منگلورو ضلع کمیٹی کے صدر آنند میتّابیلو سمیت   دیگر کئی اراکین موجود تھے۔

اس موقع پر اخباری بیان جاری کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سکریٹری آشرف مچار نے بتایا کہ  6 ڈسمبر 1992میں بابری مسجد شہید کرنے کی سازش رچنے اور اس کو عملاً انجام دینے کے الزام میں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، کلیان سنگھ، ونئے کٹیار، سادھوی اوما بھارتی، سادھوی رتمبرا وغیر  پر سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں جو مقدمہ چل رہا تھا اس کا فیصلہ  28سال بعد یہ آیا ہے کہ بابری مسجد ڈھانے کے الزام سے تمام ملزمین کو بری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔