بابری مسجد ملکیت کا معاملہ؛ مقدمہ کی سماعت آخری مرحلے میں، ایڈوکیٹ ڈاکٹر راجیو دھون پیر کو کریں گے بحث ؛ 17 اکتوبر تک تمام فریقین کو بحث مکمل کرنے کے احکامات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th October 2019, 6:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 13/اکتوبر (ایس او نیوز/راست )  بابری مسجد حق ملکیت معاملہ کی سماعت کل پیر سے ایک بار پھرشر وع ہونے جارہی ہے، حتمی بحث کا یہ 38 واں دن ہوگا جس کے دوران سوٹ نمبر 4 پر مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے  وکیل ڈاکٹر راجیو دھون اپنی نا مکمل بحث کا آغاز کریں گے۔گذشتہ ایک ہفتہ سے دسہرے کی تعطیلات کی وجہ سے عدالت کی کارروائی بند تھی جس کی وجہ سے بابری مسجد معاملہ کی یومیہ سماعت بھی تھم گئی تھی۔

چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کے احکامات کے مطابق اگلے چار دنوں میں یعنی کہ جمعرات 17/ اکتوبر تک تمام وکلاء کو بحث مکمل کرنا ہوگی نیز کل کا پورا دن عدالت نے ڈاکٹر راجیو دھون کی بحث کے لئے مختص کیا ہے اور اگلے دو دن فریق مخالف کے وکلاء بالخصوص رام للا اور نرموہی اکھاڑہ کے وکلاء بحث کریں گے البتہ جمعرات کے دن عدالت آئین ہند کے آرٹیکل 142 کے تحت اسے حاصل خصوصی اختیارات پر فریقین سے گفتگو کرے گی۔

گذشتہ سماعتوں پر جمعیۃ علماء ہندکے وکیل ڈاکٹر راجیو دھون نے پانچ رکنی آئینی بینچ جس میں چیف جسٹس رنجن گگوئی، جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس چندر چوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس عبدالنظیر کو بتایاتھا کہ عدالت کو اپنے خصوصی اختیارت کا استعمال کرنے سے قبل یہ بات ذہن نشین کرنا ہوگی کہ بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 میں شہید کیا گیا تھا نیز 1949 سے قبل تک رام کا جنم مسجد کے اندرونی صحن میں واقع مرکزی گنبد کے اندر ہوا تھا ایسا کسی کا بھی عقیدہ نہیں تھا بلکہ رام چبوترے کو رام کا جنم مانا جاتا تھا اور وہیں پر پوجا پراتھنا کی جاتی تھی۔ڈاکٹر راجیو دھو ن نے عدالت کو مزید بتایا تھا کہ فریق مخالف عدالت میں ایسا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکا کہ رام کا جنم مسجد کے اندر ہوا تھا بلکہ صرف آستھا کا حوالہ دیا گیا جبکہ عدالت کے سامنے معاملہ حق ملکیت کا ہے آستھا کا نہیں ورنہ مسلمانوں کی بھی آستھا ہے کہ بابری مسجد مسجد تھی اور تا قیامت مسجد ہی رہے گی۔

کل شام تک واضح ہوجائے گاکہ ایا ڈاکٹر راجیو دھون سوٹ نمبر 4 پر اپنی بحث مکمل کرپائیں گے یا نہیں، کیونکہ انہیں سوٹ نمبر 4پربحث شروع کئے ہوئے زیادہ وقت نہیں ہوا ہے اور ڈاکٹر راجیو دھون نے عدالت سے مزید وقت کی درخواست کی تھی لیکن چیف جسٹس نے انہیں منع کردیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں پیر کی شام تک بحث مکمل کرنا ہی ہوگی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...