پا کستان نے جنوبی آفریقہ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 9  وکٹوں سے شکست دی، سیریز میں 1-2 کی برتری، بابر اعظم نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2021, 12:54 PM | اسپورٹس |

سنچورین ، 15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان نے جنوبی آفریقہ کو تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 9  وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی ہے۔دونوں ٹیموں کے دوران یہ میچ جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں کھیلا گیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 122 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی جس کا اختتام لیزاڈ ولیمز کی گیند پر ہائینریک کلاسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر ہوا۔بابر اعظم کو اپنی شاندار بیٹنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی  کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے ہدف صرف ایک وکٹ کے ہی نقصان پر 18 اوورز میں پورا کر لیا۔پاکستانی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان نے دوسرا بڑا سکور کیا۔ اُنھوں نے 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے آٹھ رنز کا اضافہ کیا۔پاکستانی کپتان اور اوپنر بابر اعظم نے 122 رنز کا سکور صرف 59 گیندوں پر 15 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنا کر اپنی ٹیم کو فتح کے اتنا قریب کر دیا کہ اُن کے بعد آنے والے فخر زمان کو صرف آٹھ رنز ہی مزید بنانے پڑے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بدھ کو جاری ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگز میں بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بلّے باز قرار پائے ہیں۔اُنھوں نے پانچ سال سے پہلے نمبر پر موجود انڈین بلّے باز ویراٹ کوہلی کی جگہ پر یہ درجہ حاصل کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر محمد نواز رہے جنھوں نے چار اوورز میں 38 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مرکرام نے سب سے زیادہ سکور کیا۔ اُنھوں نے 31 گیندوں پر چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے تاہم اس کے بعد وہ محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔اوپر ایڈن مرکرام کے بعد سب سے زیادہ سکور اُن کے ساتھی اوپنر جینیمن ملان نے کیا جنھوں نے 40 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔اُن کو پویلین کی راہ محمد نواز نے ہی دکھائی جن کی گیند پر ملان فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے پاکستان کی واحد وکٹ لیزاڈ ولیمز نے بابر اعظم کی حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر موجود ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کے ساتھ ون ڈے سیریز بھی جیتی ہے جسے کرکٹ مبصرین کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے لیے نہ صرف ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا تھا، بلکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ جنوبی افریقہ کو کئی سالوں بعد اُن کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا ٹیم کے مورال میں بلندی کا سبب بنے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...