ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور پاکستان کے بابر اعظم میں ہے یہ مساوات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th October 2017, 12:25 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،18؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی پہچان ویسے تو ایک سے بڑھ تیز گیندباز پیدا کرنے والے ملک کی ہے لیکن حال میں ایک بلے باز نے اپنے پرفارمینس سے ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ جی ہاں یہ بلے باز ہیں 23 سال کے بابر آعظم ۔ ونڈے اور ٹی20 میں بابر اس وقت کمال کا پرفارمینس کر رہے ہیں۔ 33 ونڈے میچوں میں ہی انہوں نے اب تک 7 سنچری بنا ڈالی ہے۔رن بنانے کی اس رفتار کی سے ہی بابر کوپاکستان کا وراٹ کوہلی کہا جانے لگا ہے۔ ویسے ونڈنے میں بابر کی رفتار سے سات سنچری وراٹ نے بھی نہیں بنائی تھی۔سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ونڈے سیریز کے دونوں میچوں میں بابر نے سیکڑا جڑا ہے۔بابر اس وقت جس طرح سے رن بنا رہے ہیں۔ایسے میں ان کی مقابلہ ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی سے کی جا رہی ہے۔حالانکہ بابر اپنے اس پرفارمینس کو آگے برقرار رکھتے ہوئے وراٹ کی طرح’رن مشین‘بن پائیں گے۔یہ کہنا ابھی جلد بازی ہوگی۔ لیکن اتنا ضرورہے کہ اپنے پرفارمینس سے انہوں نے وراٹ کی طرح مستقبل کا عظیم بلے باز بننے کی امید ضرور جگائی ہے۔

بابر پاکستان کیلئے سب سے تیزی سے1000 ونڈے رن بنانیوالے کھلاڑی ہیں ۔ یہی نہیں کونٹن ڈکاک کے بعد بابر لگاتار 3 ونڈے سنچری لگانیوالے دوسرے سب سے نوجوان کھلاڑی ہیں۔ اس ماہ کی 15 تاریخ کوہی 23 سال پورے کرنیوالے بابر وراٹ ہی کی طرح دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ وہ وراٹ ہی کی طرح مڈل آرڈر میں بلے بازی کرتے ہیں۔ان دونوں بلے بازوں کے درمیان ایک اور مساوات ہے۔ ان دونوں ہی بلے بازوں ونڈے اور ٹی20 کا اوسط 50 کے اوپر ہے۔ ونڈے میں بابر نے33 میچوں میں 57.20کی اوسط سے1659 رن بنائے ہیں جب کہ وراٹ کا ونڈے اوسط 199 میچوں میں 55.13 کا (8767 رن) ہے۔ ٹی20 میں بابر نے11 میچوں میں 54 کی اوسط سے432 رن بنائے ہیں جب کہ وراٹ کے اس فارمیٹ میں 52 میچوں میں 52.91کی اوسط سے1852 رن ہیں ۔

بابر ٹیسٹ میچوں میں ضرور وراٹ کوہلی سے کافی پیچھے ہیں۔ جہاں وراٹ کوہلی نے60 ٹیسٹ میں 49.55کی اوسط سے4658 رن بنائے ہیں وہیں کرکٹ کے اس سب سے پرانے فارمیٹ میں بابر کا اوسط بے حد کمزور (23.75 ) ہے۔ انہونے اب تک 11 ٹیسٹ میں 475 رن بناہے ہیں۔ جس میں ایک بھی سنچری شامل نہیں ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کے اپنے پرفارمینس کو سدھارنا اس وقت بابر آعظم کے سامنے اہم چیلنج ہے۔ پاکستان کے لاہور شہر میں پیدا ہوئے بابر پاکستان کی طرف سے کھیلنے والے اکمل بردرس، کامران ، عمر اکمل اور عدنان کے کزن ہیں۔ کچھ وقت پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے بابر کا مقابلہ وراٹ کو ساتھ کیاتھا۔بابر بھی کہ چکے ہیں کہ وہ وراٹ کوہلی کی طرح بلے بازی میں کامیاب بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا میں وراٹ کی طرح نہیں کھیلتا ۔ ہمارے کھیلنے کا طریقہ الگ ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ میں انکی طرح کامیاب بلے بازبنوں اور اپنی ٹیم کیلئے انکی طرح پرفارمینس کروں۔ حالانکہ اس کے لئے مجھے ابھی کافی دوری طے کرنی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...