خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر مشکل میں رام دیو! مہاراشٹر خواتین کمیشن نے جاری کیا نوٹس، 3 دن میں جواب طلب

Source: S.O. News Service | Published on 27th November 2022, 9:22 PM | ملکی خبریں |

تھانے،27؍ؑنومبر(ایس اونیوز؍ایجنسی) یوگا گرو رام دیو خواتین سے متعلق متنازعہ بیان دیکھ کر پھنس گئے ہیں۔ مہاراشٹر کے ریاستی کمیشن برائے خواتین نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے اور خواتین سے متعلق ان کے قابل اعتراض بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔ کمیشن نے رام دیو کو جواب دینے کے لیے 3 دن کی مہلت دی ہے۔

مہاراشٹر کے تھانے میں ایک تقریب کے دوران رام دیو نے کہا تھا کہ ’خواتین ساڑی میں اچھی لگتی ہیں، خواتین سلوار سوٹ میں بھی اچھی لگتی ہیں اور میری نظر میں وہ بغیر کچھ پہنے بھی اچھی لگتی ہیں۔‘‘ اس متنازعہ بیان پر ریاستی خواتین کمیشن کی جانب سے رام دیو کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ جس پروگرام میں یوگا گرو رام دیو نے خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، اس میں ریاستی نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، امرتا فڈنویس اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے بیٹے اور لوک سبھا میں ممبر پارلیمنٹ شریکانت شندے بھی موجود تھے۔

مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن نیلم گورے نے بھی رام دیو کے قابل اعتراض ریمارکس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کے تئیں ان کی بگڑی ہوئی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ نیلم گورے نے کہا، "یوگا گرو رام دیو یوگا کے ذریعے خود پر قابو پانے اور معاشرے کی صحت کی بات کرتے ہیں، جبکہ وہ خواتین کے تئیں ایسا گھناؤنا رویہ رکھتے ہیں، یہ بہت غلط ہے۔ تمام مرد عورتوں کو اس نظر سے نہیں دیکھتے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...