کنڑاساہتیہ پریشد بنگلورودیہی ضلع کیلئے بی این کرشنپا صدر منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2021, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ نومبر (ایس او نیوز) یہاں سرکاری جونیئر کالج میں کنڑا ساہتیہ پریشد بنگلورو دیہی ضلع صدر اور ریاستی صدر کے انتخابات کے لئے 2 بوتھ مقرر کئے گئے تھے،جہاں صبح 8 بجے سے 4بجے تک ووٹنگ کی گئی۔ریاستی صدر کیلئے جملہ 21/ امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے مہیش جوشی کو کامیابی ملی ہے اور بنگلور دیہی ضلع کیلئے بی این کرشنپا،کے مہا لنگیا، لکشمی سرینواس،چی ما سدھاکر جملہ 4/ امیدوار حصہ لئے تھے جن میں سے بی این کرشنپاکو کامیابی حاصل ہوئی۔انتخابات کے بعد نومنتخب صدر نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ساہتیہ پریشدکے جوبھی اب تک کئے گئے کام نا مکمل ہیں ان کو اراکین کی رائے مشورے سے پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔جوبھی کامیابی حاصل ہونے پر انہوں نے ووٹرس کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وارڈ کونسلر اے آر حنیف اللہ،جے ڈی ایس تعلقہ اقلیتی صدر آصف پاشاہ،پورا کرشنا،مہیش، کناکا راجو، بوجیندرا،باباجان اور دیگر موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔