اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ نے اپنی سیکورٹی واپس کی

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 11:55 AM | ملکی خبریں |

رامپور، 27؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اترپردیش کے سابق کابینی وزیر و سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قدآور رہنما، موجودہ ایم ایل اے اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے اپنی سیکورٹی واپس کر دی ہے۔ گزشتہ روز ملی جانکاری کے مطابق سینئر ایس پی لیڈر اعظم خان نے اپنی وائی زمرے کی سیکورٹی حکومت کو واپس کر دی ہے۔ یہی نہیں ان کے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم نے بھی اپنی سرکاری سیکورٹی کو واپس کر دیا ہے۔ باپ۔بیٹے نے سیکورٹی واپس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اعظم نے گزشتہ 23 ستمبر کو علاج کے لئے دہلی واقع سرگنگا رام اسپتال سے اپنے سیکورٹی اہلکار کو واپس بھیج دیا تھا۔ اعظم خان نے کہا ہے کہ انہیں سیکورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹھیک ایک دن پہلے 22 ستمبر کو رامپور کے سوار ٹانڈا سے ایم ایل اے عبداللہ اعظم نے بھی اپنی سیکورٹی میں تعینات گنر کو ہٹا دیا ہے۔

رامپور کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر سنسار سنگھ نے بتایا کہ اعظم خان کی سیکورٹی میں لگے 3 پولیس اہلکار واپس رامپور لوٹ آئے ہیں۔ انہوں نے پولیس لائن میں آمد درج کرائی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ ایم ایل اے عبداللہ اعظم نے بھی گنر کو بنا کچھ بتائے واپس بھیج دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عبداللہ اوران کے ڈرائیور کا فون بھی بند ہے۔ ایسے میں گنر واپس لوٹ آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اعظم خان کے خلاف رامپور ڈسٹرکٹ عدالت میں کئی مقدمے زیر غور ہیں۔ اعظم خان ان مقدموں کی تاریخ پر بھی نہیں آرہے ہیں۔ اس درمیان پتہ چلا ہے کہ اعظم خان کی صحت کی جانچ کے لئے تشکیل میڈیکل بورڈ بھی ان کے صحت کی جانچ نہیں کرسکا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعظم خان نے عدالت میں اپنی خراب صحت کا حوالہ دیا ہے۔ اس پر ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت نے ان کی صحت کی جانچ کے لئے سی ایم او کو ہدایت دی تھی۔ لیکن سی ایم او ایس پی سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اعظم خان سے رابطہ نہیں کر پا رہے ہیں۔ لہذا میڈیکل بورڈ بھی اعظم خان کی صحت کی جانچ نہیں کرسکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔