اعظم خان کی طبیعت ناساز،اسپتال میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2022, 8:18 PM | ملکی خبریں |

 لکھنؤ،4؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجوادی پارٹی کے سرکردہ لیڈر اور رکن اسمبلی اعظم خان کو سانس لینے میں دقت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں بدھ کی دیر رات سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی اور طبیعت کی ناسازی کو دیکھتے ہوئے انھیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جمعرات کی صبح میدانتا اسپتال کے ڈائریکٹر نے ان کی طبیعت سے متعلق ایک پریس ریلیز جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ وہ گزشتہ روز یعنی بدھ کی دیر رات علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہوئے۔ پریس ریلیز کے مطابق 74 سالہ سماجوادی پارٹی لیڈر محمد اعظم خان کو پھیپھڑوں کے نمونیا اور سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے میدانتا اسپتال لکھنؤ کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مورخہ 4 اگست کو ضروری ٹیسٹس کے بعد اعظم خان کو کریٹیکل کیئر ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اس وقت سماجوادی پارٹی لیڈر کی طبیعت مستحکم اور کنٹرول میں ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی وہ صحت یاب ہو جائیں گے۔ اسپتال کی کریٹیکل کیئر ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر دلیپ دوبے اور ان کی ٹیم بہتر علاج کے لیے لگاتار کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ اعظم خان گزشتہ 20 مئی کو سیتاپور جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ سیتاپور جیل میں بھی اعظم خان کی طبیعت دو مرتبہ خراب ہوئی تھی اور تب بھی انھیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں ہی داخل کرایا گیا تھا۔ گزشتہ سال مئی میں اعظم خان کورونا سے بھی متاثر ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...