گوپال رائے نے ’آزادی کے شہیدوں‘ کے نام پر حلف لیا

Source: S.O. News Service | Published on 17th February 2020, 12:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/ فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی کے رام لیلا میدان میں اروند کجریوال نے اپنی پوری کابینہ کے ساتھ تیسری بار حلف لیا۔ کجریوال کے ساتھ دہلی حکومت کے چھ وزراء نے بھی حلف اٹھا لیا۔ جن میں منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین، راجندر پال گوتم شامل ہیں۔ یہ تمام پچھلی حکومت میں بھی وزیر رہے ہیں، کجریوال کے حلف برداری کی تقریب میں سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔عام طور پر حلف لینے کے دوران لوگ خدا یا اللہ کے نام پر حلف لیتے ہیں، لیکن گوپال رائے نے شہیدوں کے نام پر حلف لیا۔ ان حلف کے دوران اچانک لوگوں کی توجہ ان کی طرف گئی۔ گوپال رائے نے حلف لیتے ہوئے کہا کہ میں گوپال رائے آزادی کے شہیدوں کے نام پر حلف لیتا ہوں کہ میں قانون کی طرف سے قائم آئین کے تئیں سچا اور مخلص ر ہوں گا۔ میں بھارت کی حکومت اور سا  لمیت میں اعتقاد رکھوں گا۔ خیال رہے کہ گوپال رائے کی پیدائش 1975 میں یوپی کے مؤ ضلع میں ہوئی ہے۔ لکھنؤ میں تعلیم کے دنوں کی سیاست سے منسلک اور 1992 میں AISA کے رکن بنے۔ گوپال رائے کا شمار آپ کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔2013 میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر بابرپور سے الیکشن لڑے،لیکن ہار گئے۔ اس کے بعد 2014 میں میں بھی عام آدمی   مہم کی شروعات کی۔ 2015 میں دوبارہ انتخاب لڑا اور بابرپور سے جیت درج کی۔ کجریوال کابینہ میں انہیں نقل و حمل اور لیبر کی وزارت سو نپی گئی تھی۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انہیں اس بار بھی نقل و حمل اور لیبر کی وزارت ہی دی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔