کاروار : 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے کی پرچم کشائی 

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2022, 8:00 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،15؍اگست (ایس او نیوز) ملک کی آزادی کے 76 ویں جشن کی تقریب میں ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے پرچم کشائی کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے تمام طبقات کو یکساں حقوق اور سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے کرناٹکا حکومت نے بہت سارے منصوبے بنائے ہیں جس کا فائدہ غریبوں ، کسانوں ، عورتوں ، بچوں ، بزرگ شہریوں اور جسمانی معذوروں وغیرہ کو برابر مل رہا ہے۔
    
انہوں نے کہا کہ سوشیل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ  کے مطالبہ پر ریاست کے 24 لاکھ افراد کو ماہانہ 75 یونٹ بجلی مفت میں فراہم کی جا رہی ہے ۔ ضلع شمالی کینرا کو ایک ماڈل ضلع بنانے کے مقصد سے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ تعمیر و ترقی کے کام کیے جا رہے ہیں ۔ گئو ہتھیا قانون کے تحت ضلع کے لئے ایک گئو شالہ کی تعمیر ہلیال میں کی جارہی ہے جس پر 50 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا ۔ اس کے علاوہ مزید 5 نئے گئو شالاوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ جانوروں کے علاج و معالجہ کے لئے ہر تعلقہ کے لئے ایک سنجیونی گاڑی منظور کی گئی ہے۔ 
    
انہوں نے کہا کہ ضلع کے اچوے گرام میں ریوینیو وزیر نے قیام کا پروگرام رکھا جس میں غریبوں کو زمین کے کاغذات ، پینشن وغیرہ منظور کرنے کے علاوہ بغیر بجلی والے تقریباً 9 ہزار گھروں کو بجلی کنکشن فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے گئے ۔ ضلع میں سیلاب سے کسانوں کو ہونے والے نقصان کی بھرپائی کے لئے 39,529 کسانوں کے کھاتے میں فصل انشورنس کی رقم کے طور پر 10.49 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ۔ ماہی گیروں کو حکومت کی طرف سے 25 میل دور سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے لئے سبسیڈی کے ساتھ کشتیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔ 
    
وزیر موصوف نے بتایا کہ ضلع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بنیاد پر سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل تعمیر کرنے کے لئے حکومت کو تجویز بھیجی گئی ہے اور بہت   سارے عوام کے جذبات سے تعلق رکھنے والے اس منصوبے کو منظوری مل جائے گی ۔ پردھان منتری آیوشمان اسکیم کے تحت کاروار میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کو 50 بستروں والا ایمرجنسی کیئر یونٹ قائم کرنے کے لئے منظوری مل گئی ہے اور انکولہ کے ہٹی کیری میں یہ یونٹ قائم کیا جائے گا۔   
    
اس تقریب کے دوران ہلیال کی چائلڈ ویلفیئر پروجیکٹ آفیسر لکشمی دیوی کو بہترین کارکردگی کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی میں سب سے زیادہ نمبرات پانے والوں کو لیپ ٹاپ دئے گئے ۔ لیبر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے تعمیراتی مزدوروں میں شادی اور زچگی کے لئے امدادی رقم اور غذائی کٹس وغیرہ تقسیم کی گئیں۔  
    
پرچم کشائی کی تقریب سے پہلے ضلع آرمڈ ریزرو فورس ، سویلین پولیس یونٹ ، لیڈی پولیس فورس ، محکمہ جنگلات ، ہوم گارڈس چنڈیا یونٹ ، کرناٹکا آرٹس اینڈ سائنس کالج کی نیول یونٹ اور کرناٹکا بٹالین نے مارچ پاسٹ کیا ۔ تقریب کا اختتام مختلف اسکولی بچوں کے تفریحی و ثقافتی پروگرام پر ہوا۔ 
    
ایم ایل اے روپالی نائک ، ایم ایل سی گنپتی الویکر ، کاروار سی ایم سی صدر ڈاکٹر نتین ایس پیکلے ، ضلع ڈی سی مولئی موہیلن ، ضلع ایس پی ڈاکٹر سومن پینیکر ، ضلع پنچایت سی ای او پریانگا ایم سمیت معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔