بھٹکل:آیوشمان کارڈ کی سہولتیں پانے میں جو رکاوٹیں ہیں، وہ جلد ہی دور کردی جائیں گی۔ رکن اسمبلی سنیل نائک کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st August 2019, 1:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 31/ اگست (ایس او نیوز) عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے والے مرکزی حکومت کے ”آیوشمان بھارت“منصوبے کے تحت استفادہ کرنے کے لئے عوام کو جو دشواریاں پیش آرہی ہیں، انہیں جلد ہی دور کردیا جائے گا۔ اس بات کی یقین دہانی بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے کی۔

بھٹکل تعلقہ اسپتال میں ’آیوشمان کارڈ سنیٹر‘ کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے میں عوام کو جودشواریا ہورہی ہیں انہیں جلد ہی دور کرنے کا وعدہ وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان ہیلتھ کارڈ اسکیم مرکزی حکومت کا اہم منصوبہ ہے۔اس سے ہر ایک شہری کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔اس کارڈ کے توسط سے بی پی ایل راشن کارڈ رکھنے والوں کو مکمل مفت علاج کی سہولت ملتی ہے، جبکہ اے پی ایل والوں کو صرف%30اخراجات برداشت کرنے ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بھٹکل تعلقہ اسپتال میں عوام کو بہترین سہولتیں اور خدمات فراہم کرنا چاہیے اور ہمیں اس اسپتال کو ضلع کے ایک ماڈل اسپتال میں بدلنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

 اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا اور بھٹکل ایجو کیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نائیک نے بھی خطاب کیا۔اسپتال کی ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے ااستقبالیہ خطاب کیا۔ ڈاکٹر شرتی اور ڈاکٹر کملا شیٹی نے تقریب کی نظامت کی۔علامتی طور پر کچھ افراد کو آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔

جی ایس ایس مہیلا منڈلی کی طرف سے آپریشن تھیٹر کے لئے روشنی کے بلب تقسیم کیے گئے۔دبئی میں رہنے والے این آر آئی محسن کاسرگوڈ نے مریضوں کے وارڈ میں استعمال کے لئے 14پنکھوں کا عطیہ دیا۔ عوام کی طرف سے بات کرتے ہوئے تروملا نائک نے بھٹکل سرکاری اسپتال کی طرف سے فراہم کی جارہی خدمات کو سراہا اوردرخواست کی کہ ای ایس آئی(ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس) کارڈ رکھنے والوں کو بھی اس اسپتال میں علاج فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...