آیوشمان بھارت اسکیم سے 80 کروڑ لوگوں کو طبی اخراجات سے نجات دلائی گئی؛ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th January 2023, 10:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30جنوری (آئی این ایس انڈیا/ ایس او نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجین، مدھیہ پردیش میں ایس جی ایم ایل آئی ہاسپٹل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مہاتما گاندھی کو ان کی 75 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ باپو نے نہ صرف بھارت کے عدم تشدد کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلایا،بلکہ اسے تسلیم بھی کرایا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کا اجین دھام ہمیشہ سے ملک کے کروڑوں عقیدت مندوں کے لیے عقیدت کا مرکز رہا ہے اور بھگوان مہاکال کا مندر ویدوں کے زمانے سے ہی ہمارے ملک کی تاریخ میں بہت اہم رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اجین کے کئی مندر پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی جی نے اجین کی عظمت اور اس کے عقیدے کی تعمیر نو کے لیے مہاکال لوک کی عظیم الشان راہداری کا آغاز کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 50 بستروں پر مشتمل یہ آئی ہاسپٹل لوگوں کو مختلف قسم کی آنکھوں کی بیماریوں سے نجات دلانے کا کام کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ آئی ہاسپٹل اجین دھام اور آس پاس کے لوگوں کے لیے آنکھوں کی بہت سی بیماریوں کے علاج میں مدد کرنے کے لیے کام کرے گا۔ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی کی حکومت نے صحت کے شعبے میں آیوشمان بھارت اسکیم کے ذریعے ملک کے 80 کروڑ غریب لوگوں کو 5 لاکھ روپے تک کے صحت کے تمام اخراجات سے نجات دلائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں 80 کروڑ لوگوں کو 5 لاکھ روپے تک کا مکمل صحت کا خرچ دینے کی یہ پہلی اور واحد مثال ہے۔امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے 22 نئے ایمس قائم کیے ہیں جس سے بیماریوں کے علاج میں غریبوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...