ایودھیا معاملہ پر فیصلہ صادر ہوتے ہی یو پی میں بند ہو سکتا ہے انٹرنیٹ

Source: S.O. News Service | Published on 9th November 2019, 10:26 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،9؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک کی سب سے بڑی عدالت یعنی سپریم کورٹ 10.30 بجے تاریخی فیصلہ سنانے والی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی قیادت والی 5 ججوں کی بنچ ایودھیا معاملے میں فیصلہ دے گی۔ سپریم کورٹ نے ایودھیا معاملہ میں 40 دن تک لگاتار سماعت کرنے کے بعد 16 اکتوبر کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ اس دوران ہندو اور مسلم فریق دونوں کی ہی طرف سے زوردار دلیلیں عدالت کے سامنے رکھی گئیں۔

اتر پردیش میں سب سے زیادہ سیکورٹی: اس فیصلے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پورے ملک میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ اتر پردیش میں خصوصی انتظامات کے تحت سبھی اسکول و کالج پیر کے روز تک بند ہیں۔ کئی شہروں میں انٹرنیٹ خدمات بھی بند کر دی گئی ہیں اور پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔

ایودھیا کی ہوائی نگرانی: ایودھیا اور آس پاس کے علاقوں کی ہوائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اتر پردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے مذہبی لیڈروں اور شہریوں کے ساتھ ریاست بھر میں تقریباً 10 ہزار میٹنگیں کیں۔ ہم نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر افواہیں نہ پھیلائیں۔ ایودھیا میں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ہوائی سرویلانس کیا جا رہا ہے۔ خفیہ نظام کو تیار کیا گیا ہے اور تلاشی کی جا رہی ہے۔ اے ڈی جی رینک کے افسر کی ایودھیا میں تعیناتی کی گئی ہے تاکہ آپریشن پر نظر بنا کر رکھی جا سکے۔‘‘

رام للا کے پجاری نے کی امن بنائے رکھنے کی اپیل: رام للا کے پجاری مہنت ستیندر داس نے کہا کہ ’’میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی عزت کریں اور امن بنائے رکھیں۔ وزیر اعظم نے صحیح کہا ہے کہ ایودھیا کا فیصلہ کسی کی ہار یا جیت نہیں ہے۔‘‘

یو پی کے 31 اضلاع حساس قرار، غیر مستقل جیل کی ہوئی تعمیر: اتر پردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست کے 31 اضلاع حساس ہیں جہاں سیکورٹی زیادہ سخت ہے۔ مرکز سے ملے 40 کمپنی نیم فوجی دستہ کو انہی اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ سب سے سخت انتظام ایودھیا میں ہوگا۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ فیصلہ آتے ہی ریاست میں انٹرنیٹ خدمات بند کی جا سکتی ہیں۔ دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے ساتھ ہی سبھی اضلاع میں غیر مستقل جیل کی تعمیر بھی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ ڈالنے والے 673 لوگ نگرانی میں ہیں۔ 10 نومبر کو بارہ وفات اور 11 سے 13 کو کارتک پورنیما کے لیے بھی پولس کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔ 31 اضلاع جو حساس ہیں ان میں ایودھیا، آگرہ، میرٹھ، مراد آباد، علی گڑھ، پریاگ راج، لکھنؤ، وارانسی، مظفر نگر، سہارنپور، شاملی، باغپت، بلند شہر، رام پور، مین پوری شامل ہیں۔

16000 والنٹیرس تعینات: ایودھیا پولس نے سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی غلط تشہیر یا کسی بھی فرقہ کے خلاف اشتعال انگیز مواد پھیلائے جانے پر نظر رکھنے کے لیے ضلع کے 1600 مقامات پر 16 ہزار والنٹیر تعینات کیے ہیں۔ گڑبڑی روکنے کے لیے 3000 لوگوں کو نشان زد کر کے ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...