سپریم کورٹ میں ایودھیا کیس سے متعلق نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت

Source: S.O. News Service | Published on 11th December 2019, 11:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی11دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ جمعرات کو ایودھیا تنازعہ سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ عدالت عالیہ نے دوپہر 1:40 میں چیمبر میں ان درخواستوں کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر نرموہی اکھاڑا نے عدالت نے 9 نومبرکو دیئے گئے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔اس سے پہلے کئی مسلم فریقوں نے نظرثانی کی درخواستیں داخل کی ہیں۔جس میں سوال اٹھایاگیاہے کہ جب مورتی رکھناغلط تھا،مسجدکی شہادت غلط تھی توغیرقانونی مورتی کوقبضہ کیسے دیاگیاہے۔ نرموہی اکھاڑا نے اراضی کے بارے میں کوئی سوال نہیں اٹھایا ہے، بلکہ انتظام کے حقوق، قبضے اور حدود سے متعلق فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔ نرموہی اکھاڑا کے ترجمان کارتک چوپڑا نے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نرموہی اکھاڑا نے بھی اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے رام مندرکے ٹرسٹ میں رول کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔نرموہی اکھاڑہ کے علاوہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور مسلم فریق کی جمعیت علمائے ہند نے بھی نظرثانی کی درخواست داخل کی ہے۔ اس پٹیشن میں 14 نکات پر غور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ بابری مسجد کی تعمیر نو کو ہدایت دے کر ہی اس معاملے میں مکمل انصاف ہوسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...